شادی کے مقدّس رشتہ کو جس کی حدود بندی خدا کے پاک حکم سے کی گئی ہے۔ خدا کا مقدّس حکم ماننے والے لوگ عقل ، فہم اور ادراک کی ہدایت پر عمل پیرا ہوں گے۔ CChU 189.1
خداوند مسیح نے انسان کے کسی درجہ یا گروہ پر ناکتخدائی عائد نہیں کی وہ شادی کے مقدّس رشتہ کو برباد نہیں بلکہ اسے بزرگی دینے اور اسے اس کی پہلی پاکیزگی پر بحال کرنے کے لیے آیا تھا۔ خداوند اس خاندانی تعلق کو جس میں بے لوچ محبت کی علمبرداری ہو بڑی خوشی اور مسرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ CChU 189.2