Go to full page →

چونتیسواں باب CChU 257

لباس کے متعلق مشورہ CChU 257

تمام دوسری چیزوں کی طرح لباس میں بھی ہمیں یہ حق ملا ہے کہ اپنے خالق کی تعظیم کریں۔ خدا چاہتا ہے کہ ہمارا لباس نہ صرف صاف ستھرا اور صحت مند ہو بلکہ مناسب اور موزوں ہو۔ ہمیں چاہیے کہ ہم وضع قطع کو اچھی طرح بنائیں۔ خدا نے خیمہ اجتماع میں اُس کے حضور خدمت کرنے والوں کے لباس سے متعلق ہر چیز تفصیل سے بتا دی تھی اس سے ہم سیکھتے ہیں کہ جو لوگ خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ خداوند ان کی بابت پسندیدگی کا اظہار فرماتا ہے۔ ہارون کے لباس سے متعلق خاص تفصیل سے ہدایت دی گئی تھی۔کیونکہ اس کا لباس مثالی تھا۔ اسی طرح خداوند کے مقلدین کا لباس بھی مثالی ہونا چاہیے۔ ہمیں ساری باتوں میں خداوند کی نمائندگی کرنا ہے اس لیے ہماری وضع قطع سے ہر حالت میں صفائی شرمیلا پن اور پاکیزگی ظاہر ہونی چاہیے۔ کائنات کی چیزوں (گل سوسن) سے خداوند خوبصورتی کی تشریح فرماتے ہیں جس کی قدر و منزلت خدا کرتا ہے۔ عمدگی سادگی پاکیزگی اور موزوں ہونے ہی سے خداوند کو ہمارا لباس پسند آئے گا۔ (سی ۔ جی ۴۱۳) CChU 257.1