Go to full page →

بارہواں باب CChU 112

دُنیا میں لیکن دنیا کے نہیں CChU 112

مجھے وہ خطرہ دکھایا گیا جو ہمیں بحیثیت ایک اُمت کے مسیح یسوعؔ کی شبیہ پر ڈھالنے کے بجائے دنیا میں تحلیل ہو جانے کا درپیش ہے۔ ہم اس وقت ابدی دنیا کی عین دہلیز پر کھڑے ہیں۔ لیکن روحوں کا دشمن چاہتا ہے کہ آپ اس وقت کو دُور دراز زمانوں میں ٹال دیں۔ شیطان ہر ممکن طریقہ سے ان لوگوں پر جو خدا کے حکم مانتے اور بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ ہمارے نجات دہندہ کے آسمان کے بادلوں پر آنے کا انتظار کرتے ہیں حملہ کرے گا اور حتیٰ الامکان جتنے لوگوں کو ورغلا سکتا ہے ان کو فریب دے گا کہ اس بڑے دن کو التوا میں ڈال کر دنیا کے دستوروں کی نقل کر کے دنیا کی مانند بن جائیں۔ CChU 112.1

جب میں نے یہ دیکھا کہ دنیاوی روح ان میں سے بیشتر لوگوں کے دل و دماغ پر قابض ہے۔ جو سچائی کا اعلیٰ دعویٰ کرتے ہیں تو میں گھبرا گئی ان لوگوں میں خود پرستی اور خود پروری کا دور دورا تھا لیکن سچی دینداری اور ٹھوس دیانت داری کا فقدان۔ (۴ ٹی ۳۰۶) CChU 112.2