Go to full page →

تیسواں باب - صحت عامہ SKC 185

انسان کو خُدا کی ہیکل ہونا ہے جس میں وہ رہ کر خُدا اپنا جلال ظاہر کرے۔ اس تجربہ کو حاصل کرنے کے لیے انسان کا اعلیٰ ترین نصب العین یہ ہونا چاہیے کہ وہ اپنی جسمانی نشوونما میں بڑی احتیاط اور خبرداری سے کام لے۔ ہمارے خالق نے ہمارے بدن کو نہایت ہی حیرت انگیز انداز کا بنایا ہےاور اس نے ہمیں فرمایا ہے کہ اس کا اچھی طرح جائزہ لیں۔ اس کی ضروریات سے آگاہ ہوں اور اسے ناپاک ہونے اور ہر طرح کے نقصان سے محفوظ رکھیں۔ SKC 185.1