Go to full page →

پندرہواں باب - بے روزگار اور بے گھر لوگوں کی مدد SKC 123

اس دنیا میں بہت سے مخیرحضرات رہتے ہیں جو غریبوں کی حالت زار کو دیکھ کر ان کو سکھ دینے کے مختلف ذرائع تلاش کرتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ کس طرح بے گھر اور بے روزگار، لوگوں کی مدد کی جائے تاکہ وہ بھی خُدا کی دی ہوئی نعمتوں سے حظ اُٹھا سکیں۔ نیز یہ کہ کس طرح غریبوں اور ناداروں کی مدد کی جائے؟ اس کا جواب بے شمار لوگ نہایت خلوص سے ڈھونڈ رہے ہیں۔ کیونکہ نہ تو پڑھے لکھے طبقے میں اور نہ ہی کاروباری حضرات میں زیادہ لوگ ایسے ہیں جو جانتے ہوں کہ معاشرے میں ایسی صورتحال کیوں پیدا ہو گئی ہے؟ جو لوگ حکومت میں ہیں وہ بھی مفلسی اور بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے میں ناکام ہیں۔ وہ بھی بےکار کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ مستحکم انداز میں بزنس کو آگے بڑھائیں۔ SKC 123.1

اگر ہم انسان خُدا کے کلام کی طرف توجہ دیں تو یقیناً انہیں ان مسائل کا حل مل جائے گا جو انہیں پریشان کیے ہوئے ہیں۔ مزدور کے مسائل اور غریبوں کی بھلائی کے بارے میں بہت کچھ پرانے عہد نامہ میں سے مل سکتا ہے۔ SKC 123.2