Go to full page →

صنعتی تربیت SKC 124

اسرائیل میں صنعتی تربیت ایک فریضہ خیال کیا جاتا تھا۔ ہر باپ اپنے پچوں کو کوئی کار آمد تجارت سکھانے کا ذمہ دار تھا۔ اسرائیل میں تمام عظیم لوگوں کو صنعتی پیشے کی تربیت دی جاتی تھی۔ خواتین کے لیے امور خانہ داری کی تعلیم لازمی تھی۔ اور ان خواتین کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا جن میں یہ ہنر پایا جاتا۔ بعض صنعتوں کی تعلیم اور تربیت نبیوں کے اسکول میں دی جاتی اور بہت سے طالبعلم محنت کر کے اپنی روزی کماتے۔ SKC 124.3