Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ماں کے فرائض ہلکے ہونے چاہیے

    یہ غلطی عام طور پر کی جاتی ہے کہ کسی عورت کی زندگی میں بچّوں کی پیدائش سے قبل کوئی فرق نہیں کیا جاتا اس اہم وقت میں ماں کی محنت ہلکی اور سُبک ہونی چاہیے۔ اس وقت اس کے جسم میں بڑی بڑی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ اُسی وقت اسے خون کی زیادہ مقدار میں میں ضرورت ہے اور اسے بہتر اور اعلیٰ قسم کی تقویت بخش خوراک کی ضرورت ہے تا کہ اس سے زیادہ خون پیدا ہو سکے جب تک اُسے طاقت دینے والی خوراک کثرت سے نہ ملے وہ اپنی جسمانی صحت کو قائم نہیں رکھ سکتی اور اس کی اولاد ضروری طاقت سے محروم رہ جاتی ہے۔CChU 199.1

    اس کی پوشاک بھی توجہ طلب ہے بڑی احتیاط سے اس کے بدن کو سردی سے بچایا جائے۔ اگر ایسا نہ ہو تو بدن پر کافی کپڑے نہ ہونے کے سبب سے اسے اپنی ضروری طاقت کو جلد کی سطح پر لانا پڑے گا اگر ماں کو خالص صحت بخش خوراک بکثرت نہ ملے تو اس میں بہت سے ضروری اجزاء کی کمی ہو گی۔ گردشِ خون کم ہو گی اور اُس کے بچّہ میں بھی انہی ضروری اجزاء کی کمی ہو گی۔ بچّے خوراک کے حصول میں نااہل ہوں گے اور اپنے بدن کی نشوونما میں خوراک منتقل نہ کرسکیں گے ماں اور اس کے بچّے کی خوشحالی کا زیادہ انحصار اچھے گرم کپڑوں اور بکثرت اچھی خوراک پر ہے۔CChU 199.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents