Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    لباس میں رہنما اصول

    بدن پر لباس اور اس کی ترتیب کو عموماً آدمی یا عورت کا پیشِ لفظ سمجھا جاتا ہے۔ ہر شخص اپنے لباس کی طرز سے پہچانا جاتا ہے۔ ایک پرہیز گار اور دیندار عورت شریفانہ لباس پہنتی ہے ایک سادہ اور مناسب لباس کے انتخاب سے اچھی تمیز اور صحیح دماغ کی پہچان ہو گی۔ اپنے لباس اور طور طریقہ میں جو خاتون سادہ اور پُر تکلف ہے وہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک نیک خاتون کی سیرت اور کردار کا مظاہرہ اس کی اخلاقی قدروں سے ہوتا ہے۔ لباس میں سادگی بڑی دلکشی اور دلچسپی کا سبب ہوتی ہے کہ جس کا حسن و خوبصورتی میں میدان کے پھول سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔CChU 257.2

    میں اپنے لوگوں کی منت کرتی ہوں کہ وہ خدا کے حضور میں بڑی احتیاط، شائستگی اور قرینہ سے چلیں۔ ان کا لباس دستور کے مطابق ہو جو صحت و تندرستی کے موافق ہو۔ ہماری بہنوں کو چاہیے کہ حسبِ معمول سادہ لباس زیب تن کریں جو اچھے مضبوط اور پائیدار کپڑے کا ہو اور زمانہ حال کے مطابق ہو۔ لباس کے سوال پر دماغ میں فتور نہ ڈالیں۔ ہماری بہنوں کو چاہیے کہ سادہ، حیا دار، شرم اور پرہیز گاری کے ساتھ لباس زیب تن کریں۔ چاہیے کہ خد اکے فضل سے باطنی سجاوٹ کی مثال دنیا کو دی جائے۔CChU 258.1

    اگر دنیا ایک حیا دار، با آرام اور صحت مند لباس پیش کرے اور جو بائبل مقدس کے موافق ہو تو اس کے اپنانے سے نہ خدا کے ساتھ اور نہ دنیا کے ساتھ ہمارے تعلق میں کوئی فرق پڑے گا۔ مسیحی لوگوں کو مناسب ہے کہ خداوند میسیح کے نمونہ پر چل کر خد اکے کلام کے مطابق لباس کو سنواریں انہیں حدود بندیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ تعریف یا توہین کا خیال کیے بغیر انہیں فروتنی سے سیدھی راہ اختیار کر کے اوصاف جمیلہ کو اپنا کر حق کی جانب چلنا چاہیے۔CChU 258.2

    لباس کے تمام بے ہودہ پن اور حماقت کی نقل کرنے میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ صاف اور حیادار لباس پہنیں۔ لیکن فضول، نکمےلباس یا ڈھیلے ڈھالے میلے کچیلے اور بے طرز لباس کے سبب کسی کو انگشت نمائی کا موقع نہ دیں۔ ایسے کام کریں کہ گویا آپ کو معلوم ہے کہ خدا آپ کو دیکھتا ہے اور کہ آپ خدا کی پسندیگی میں رہتے ہیں (سی۔جی ۴۱۳۔۴۱۵)CChU 258.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents