Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    اتفاق اور اتحاد ہماری مضبوط ترین گواہی

    یہ دنیا کی مخالفت نہیں جو ہمیں سب سے زیادہ خطرے میں ڈال دیتی ہے، بلکہ اقراری مسیحیوں کے دلوں میں برائی ہے۔ جو ہماری سب سے بڑی تباہی و بربادی ہے اور خدا کے کام کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کا سبب ہے۔ اپنی روحانیت کو کمزور کرنے کا اس سے بڑا کوئی اور زریعہ نہیں جتنا کی حسد و کینہ ، ایک دوسرے کو شک کی نظروں سے دیکھنا ، نکتہ چینی اور بد گمانی کی عمل سے معمور ہونا۔ یہ حکمت نہیں جو اوپر سے اترتی ہےبلکہ دنیوی اور نفسانی اور شیطانی ہے اسلئے کہ جہاں حسد اور تفرقہ ہوتا ہے وہاں فساد اور ہر طرح کا برا کام بھی ہوتا ہے، مگر ” جو حکمت اوپر سے آتی ہے اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے پھر ملنسار، حلیم اور تربیت پذیر ، رحم اور اچھے پھلوں سے لدی ہوئی، یہ طرفدار اور بے ریا ہوتی ہے اور صلح کرانے والوں کیلئے راست بازی کا پھل صلح کے ساتھ بویا جاتا ہے“۔ یعقوب ۱۵:۳ ، ۱۸ CChU 56.2

    جب مختلف مزاج کے لوگوں کے درمیان اتفاق اور اتحاد ہو تو یہی سب سے زبردست گواہی ہے کہ خدا نے اپنے بیٹے کو گناہگاروں کو بچانے کیلئے دنیا میں بھیجا ہے کہ ہم اپنے آپ کو مسیح خداوند کے سپرد کر دیں ۔ ہماری سیرت کو خداوند مسیح کی سیرت میں ڈھل جانا چاہیئےاور ہماری مرضی کو اُس کی مرضی کے حوالے کر دیا جانا چاہیئے۔ تب ہم کسی حادثہ کے خیال کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ CChU 56.3

    چھوٹے چھوٹے تفرقات کو مدِ نظر رکھنے سے ایسے عمل ہو جاتے ہیں جو کہ مسیحی رفاقت کو برباد کر کے رکھ دیتے ہیں ۔ آیئے شیطان کو موقع نہ دیں کہ ہم پر غلبہ پائے، آیئے برابر خدا کی اور ایک دوسرے کی قربت میں بڑھتے جائیں ۔ تب ہم راستبازی کے درختوں کی طرح ہوں گے جن کو خدا وند نے لگایا ہے اور جنھیں زندگی کے درخت سے پانی ملتا ہے۔ اور دیکھیے ہم کتنے پھلدار ہوں گے کیا خدا وند مسیح نے نہیں فرمایا ۔ ”میرے باپ کا جلال اسی سے ہوتا ہے کہ تم بہت سا پھل لاؤ“۔ یوحنّا ۸:۱۵ CChU 56.4

    جب خداوند یسوؔع مسیح کی دعا پر پوری طرح ایمان لایا جاتا ہے، جب اُس کی ہدایت پر خدا کے لوگ روزانہ عمل کرتے ہیں تو ہمارے درمیان متحدہ عمل نظر آئیں گے ۔ بھائی بھائی سے یسوؔع مسیح کی سنہری ڈوری میں بندھ جائے گا ۔ صرف خدا کا پاک روح ہی یہ یگانگت پیدا کر سکتا ہے۔ جس نے اپنے کو مقدّس کیا اُس نے شاگردوں کو بھی مقدّس کیاہے۔ جب شاگرد خداوند سے متحد ہوں تو وہ پاک ترین ایمان میں ایک دوسرے سے بھی متحد ہوں گے۔ جب ہم اس اتحاد کیلئے جیسے کہ خدا چاہتا ہے کوشش کریں گے تو ہم میں اتحاد ہو گا، (۸ٹی ۲۴۲ ۔ ۲۴۳ ) ۔ CChU 57.1

    یہ متعدد درس گاہیں نہیں ، نہ بڑی بڑی عمارتیں ہیں اور نہ ہی ظاہری نمود ہے۔ جن کو خدا چاہتا ہے بلکہ ایک خاص امت کا متحدہ عمل یعنی ایسی امت جسے خدا نے چنا ہےاور بیش قیمت ہے اور ایک دوسرے سے متحد ہےاور اُن کی زندگی یسوؔع مسیح کے ساتھ خدا میں پوشیدہ ہے، ہر شخص کو اپنے مقام اور اپنے حصہ میں اٹھ کھڑے ہو کر قول و فعل سے صحیح صحیح اثر انداز ہونا ہے ۔ جب خدا کے تمام کارندے ایسا کرتے ہیں ۔ تو اُس وقت ہی خدا کاکام کامل اور اندازہ کے مطابق ٹھیک ہو گا۔ (۸ ٹی ۱۸۳ )CChU 57.2

    خداوند خالص ایمان اور صحیح دماغ آدمیوں کو بلاتا ہے، یعنی ایسے اشخاص کو جو اصل اور نقل میں امتیاز کرنے والے ہوں ہر شخص کو چوکس رہنا چاہیئے۔ یوحناّ رسول کی انجیل کے سترویں باب کے اسباق کا مطالعہ کرنا اور ان پر عمل کرتے رہنا چاہیئے اور موجودہ سچائی پر زندہ ایمان رکھنا چاہیے۔ ہمیں ایسے خود ضابطہ کی ضرورت ہے جو ہماری مدد کرے گا کہ ہم اپنی عادات کو خداوند مسیح کی دعا کے مطابق بنائیں (۸ ٹی ۲۳۹ ) ۔CChU 57.3

    نجات دہندہ کا دل اس کے پیروکاروں پر لگا ہوا ہے، تا کہ خدا کے مقصد کو اس کی بلندی اور گہرائی میں پورا کرے ، انھیں اس کے ساتھ ایک ہونا ہے، اگرچہ وہ تمام دنیا میں ادھر اُدھر پھیلے ہوئے ہیں لیکن جب تک وہ اپنی راہوں کو ترک کر کے خدا کی راہیں اختیار نہیں کرتے خدا ان کو یسوؔع مسیح میں ایک نہیں کر سکتا ۔ (۸ٹی ۲۴۳ )CChU 57.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents