Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    خُدا جِس کو پیار کرتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا ہے

    اِس حقیقت سے کہ ہمیں آزمائشوں کو برداشت کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے ظاہر ہوتا ہے کہ خداوند مسیح ہم میں کوئی خاص چیز دیکھتا ہے اور اسے وہ بڑھانا چاہتا ہے۔ اگر خداوند ہم میں کوئی ایسی بات نہیں دیکھتا جس سے وہ اپنے نام کو جلال دے سکے تو وہ ہمیں صاف کرنے پر زیادہ وقت صرف نہ کرے گا۔ ہم شاید اپنی شاخوں کو کاٹنے اور چھاٹنے کی تکلیف گوارہ نہیں کرتے تاہم مسیح یسوعؔ اپنی بھٹی میں بے کار پتھروں کو نہیں بلکہ جو اس کے نزدیک گراں قدر ہیں ڈال کر جانچتا ہے۔ (۷ ٹی ۲۱۴)CChU 72.1

    خدا تعالیٰ جن اشخاص کے سُپرد ذمہ داری کرنا چاہتا ہے وہ اپنے رحم و کرم میں اُن کے پوشیدہ نقائص ان پر ظاہر کرتا ہے تا کہ وہ اپنے دل کے پیچیدہ جذبات اور اعمال بڑی باریک بینی سے جانچیں اور غلطی کی پہچان کے طور و طریقوں سے قطع و برید کریں اور اپنی روشوں کو دُرست کریں۔ خدا تعالیٰ اپنے رحم و کرم میں آدمیوں کو اس مقام لاتا ہے جہاں وہ ان کی اخلاقی قدروں کی جانچ کر کے ان کے افعال کے مقاصد کو ظاہر کر سکے۔ تا کہ وہ اپنے اندر سے غلط باتوں کو نکال کر صحیح باتوں کی نشوونما کریں۔ خدا کی مرضی یہ ہے کہ اس کے خادم اپنے دلوں کی اخلاقی حالت سے روشناس ہوں۔ اور اس عمل کی تکمیل کے لیے وہ بسا اوقات ان پر مصیبت کی آگ بھڑکنے دیتا ہے تا کہ وہ پاک و صاف ہو جائیں۔ ”پر اُس کے آنے کے دن کی کِس میں تاب ہے؟ اور جب اس کا اظہار ہو گا تو کون کھڑا رہ سکے گا؟ کیونکہ وہ سُنار کی آگ اور دھوبی کے صابون کی مانند ہے اور وہ چاندی کو تانے اور پاک صاف کرنے والے کی مانند بیٹھے گا اور بنی لادی کو سونے اور چاندی کی مانند پاک صاف کرے گا تا کہ وہ راستبازی سے خداوند کے حضور ہدیے گذارے ۔“ (ملاکی ۲:۳، ۳ ) (۴ ٹی ۸۵)CChU 72.2

    خدا تعالیٰ اپنی اُمت کی قدم بہ قدم رہبری کرتا ہے وہ ان مختلف امور کے ذریعہ جو یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ ان میں کیا ہے وضع کی گئی ہیں اور ان کی جانچ کرتا ہے۔ بعض اشخاص ایک بات کو برداشت کر لیتے ہیں۔ مگر دوسری میں گِر جاتے ہیں۔ سر پیش نکتہ پر دل کی کچھ مزید جانچ پڑتال ہوتی ہے اگر خدا کے لوگ اس سیدھے سادھے عمل سے متعلق اپنے دلوں میں انحراف پائیں تو وہ جان لیں کہ انہیں غالب آنے کے لیے کچھ عمل کرنا ضرور ہے کہ کہیں خداوند ان کو اپنے منہ سے تھوک کر باہر نہ پھینک دے۔“ (۱ ٹی ۱۸۷)CChU 72.3

    جتنی جلدی ہمیں یہ معلوم ہو جائے کہ ہم میں خدا کے کام کرنے کی اہلیت نہیں تو اپنے کو اس کے سُپرد کر دیں کہ خدا اپنی حکمت سے ہماری قیادت کرے۔ اِس طرح وہ ہمارے ساتھ کام کر سکے گا۔ اگر ہم اپنے آپ کو خالی کر دیں تو وہ ہماری تمام ضروریات کو پورا کرے گا۔ (۴ ٹی صفحہ ۲۱۳)CChU 73.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents