Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    آپ کے توڑے ایک خاص ضرورت کی تکمیل ہیں

    خداوند کے پاس اس کی بڑی تجویز میں ہر ایک کے لیے ایک مقام ہے ایسے توڑے جن کی ضرورت نہیں ہوتی خدا عطا نہیں کرتا۔ فرض کریں کوئی توڑا چھوٹا ہے لیکن اس کے استعمال کے لیے خدا کے پاس ایک مقام ہے اور اگر وہ ایک توڑا بھی وفاداری سے استعمال کیا جائے تو اس سے خدا کے حسبِ منشا کام کی تکمیل ہو گی۔ معمولی گھرانے کے باشندہ کے توڑوں کے تحفہ کی بہ نسبت زیادہ مفید ثابت ہو سکتے ہیں (۹ ٹی ۴۰)CChU 87.3

    جب انسان خدا کی ہدایت کے مطابق اپنے قوا کو استعمال کرتے ہیں تو ان کے توڑے بڑھیں گے ۔ ان کی استعداد وسیع ہو گی اور ان کو کھوئے ہووں کو بچانے کی تلاش میں خدا سے حکمت ملے گی۔ لیکن جب کلیسیاء کے ارکان غافل ہیں اور دوسروں کو روشنی دینے کیلئے خدا کی عطا کردہ ذمہ داری سے انحراف کرتے ہیں تو وہ کس طرح آسمانی خزانے کے ملنے کی توقع رکھ سکتے ہیں؟ جب اقراری مسیحی لوگ دوسروں کو جو تاریکی میں بیٹھے ہیں روشنی پہچانے کے بوجھ کا احساس نہیں کرتے اور جب وہ فضل اور عرفان دوسروں کو پہنچانا چھوڑ دیتے ہیں تو وہ قوتِ امتیاز میں کوتاہ ہو جاتے ہیں اور آسمانی بخششوں کی قدر کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ اور خود اس کی قدردانی کرنے میں ناکام ہو کر وہ دوسروں کے سامنے اس کی پیش کش کی اہمیت سے دستبردار ہو جاتے ہیں ۔ CChU 88.1

    ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف جگہوں پر بڑی بڑی کلیسیائیں جمع ہو تی ہیں ان کے شرکاء کو سچائی کا عرفان حاصل ہوا ہے۔ اور بہتیرے اس پیغام کی دوسروں کے سامنے بشارت کی بجائے آپ ہی سننے پر قانع ہیں انہیں خدا کے کام کی ترقی میں بہت کم ذمہ داری محسوس ہوتی ہےاور روحوں کی نجات میں بہت کم دلچسپی لیتے ہیں ۔ وہ دنیاوی امور میں بڑی غیرت رکھتے ہیں مگر اپنے مذہب کو اپنے کاروبار میں نہیں لاتے ، وہ کہتے ہیں ۔ ”مذہب مذہب ہے اور کاروبار کاروبار“ وہ یقین کرتے ہیں کہ ہر ایک کا مناسب مقام ہے، لیکن وہ کہتے ہیں ”ان کو ایک دوسرے سے علیٰحدہ ہی رہنے دیں“۔ CChU 88.2

    اہم مواقعوں سے غفلت کرنے اور حق کے غلط استعمال کے سبب سے ان کلیسیاؤں کے ارکا ن ”ہمارے خداوند اور منجی یسوؔع مسیح کے فضل اور عرفان ہیں نہیں بڑھتے ہیں “ اپطرس ۱۸:۳ ، اس لئے وہ ایمان میں کمزور ، عرفان میں کوتاہ اور تجربہ میں بچے ہوتے ہیں ۔ وہ سچائی میں جڑ پکڑ کر مضبوط نہیں ہوئے ، اگر وہ اس طرح رہیں گے تو آخر زمانہ کے کئی مکر اور فریب انھیں یقیناً دھوکہ دیں گےکیونکہ حق اور ناراستی میں پہچان کیلئے ان کی روھانی قوتِ امتیاز جاتی رہے گی(۹ ٹی ۴۲۴ ، ۴۲۵ )۔ CChU 88.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents