Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    کارندوں کا کلیسیائی ارکان کو تربیت دینا

    یہ ظاہر ہے کہ تمام وعظ جو دیئے جا چکے ہیں اُن سے کارندوں کی ایک بڑی خود انکار گروہ تیار ہوئی ہے۔ اس مسئلہ پر غور کرنا چاہیے کہ یہ ایک بڑے سنجیدہ نتائج کا حامل ہے۔ ابدیت کے لیے ہمارا مستقبل خطرہ من ہے۔ کلیسیائیں مُردہ ہو رہی ہیں۔ کیوں کہ وہ روشنی کی تشہیر میں اپنے توڑوں کے استعمال میں ناکام رہی ہیں۔ بڑی احتیاط سے ہدایت دی جانی چاہئیں جو خداوند کی طرف سے ایسے اسباق ہوں گے کہ سب اپنی روشنی کو عملی طور پر استعمال کریں۔ جو لوگ کلیسیاؤں کے نگہبان ہیں۔ انہیں کلیسیا میں سے قابل اشخاص کا انتخاب کر کے ان پر ذمہ داری ڈالنا چاہیے اور ان کو ہدایت دینا چاہیے کہ وہ کیسے بہتر طور سے کام کر کے دوسروں کے لیے موجب برکت ہو سکتے ہیں۔ (۶ ٹی ۴۲۱)CChU 94.2

    کاریگر، وکلاء تجار غرضیکہ ہر پیشہ کے لوگ خود کو ایسی ہدایت دیں کہ وہ اپنے ہنر میں ماہر ہو جائیں۔ کیا مسیح یسوعؔ کے مومنین کو دوسروں سے کم ہوشیار ہونا چاہیے اور جب یہ اقرار کرتے ہیں کہ وہ خداوند کی خدمت میں لگے ہیں تو ان طریقوں اور ذریعوں سے جو استعمال کیے جاتے ہیں بے بہرہ ہوں؟ ابدی زندگی کے حصول کا کام تمام زمینی چیزوں کی فکر اور تشویش سے افضل ہے۔ لوگوں کو یسوعؔ مسیح کے پاس لانے کے لیے ضروری ہے کہ انسانی فطرت کی پہچان اور انسانی ذہن کا مطالعہ کیا جائے۔ اِس بات کو جاننے کے لیے آدمیوں اور عورتوں تک سچائی کے عظیم مضمون سے متعلق کِس طرح رسائی پانا ہے۔ بڑے غور و فکر اور سرگرم دعا کی ضرورت ہے۔(۴ ٹی ۶۷)CChU 93.1

    جونہی کلیسیا کی تنظیم ہو۔ خادم الدین کو چاہیے کہ وہ ممبران کو کام پر لگا دیں۔ انہیں یہ جاننے کی ضرورت ہو گی کِس طرح کامیابی سے محنت کرنا چاہیے۔ خادم الدین کو وعظ کی بہ نسبت زیادہ وقت تعلیم دینے پر صرف کرنا چاہیے۔ وہ لوگوں کو سکھائے کہ اس عرفان کو جو انہیں حاصل ہوا ہے۔ وہ کس طرح کامیابی سے محنت کرنا چاہیے۔ خادم الدین کو وعظ کی بہ نسبت زیادہ وقت تعلیم دینے پر صرف کرنا چاہیے۔ وہ لوگوں کو سکھائے کہ اس عرفان کو جو انہیں حاصل ہوا ہے وہ کس طرح دوسروں کو دے سکتے ہیں۔ گو نو مریدوں کو پُرانے تجربہ کار ممبران سے مشورہ لینے کے متعلق بتانا چاہیے۔ ان کو یہ بھی سِکھانا چاہیے کہ وہ خادم الدین کو خدا کی جگہ نہ رکھیں۔CChU 93.2

    سب سے بڑی مدد جو ہمارے لوگوں کو دی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ انہیں سکھایا جائے کہ وہ خدا کے لیے کام کریں اور خادم کی بجائے خدا پر بھروسہ رکھیں۔ وہ خدا کی فوج میں شامل ہو کر اس کے لیے وفاداری سے خدمت کریں۔ (۷ ٹی ۱۹، ۲۰)CChU 93.3

    دوسروں کے درمیان کام کرنے کے لیے معلمین کو رہبری کرنا چاہیے اور دوسرے ان کے ساتھ شامل ہو کر ان کے نمونہ سے سیکھیں گے ہمارا نمونہ کئی حکموں کے مقابلہ میں زیادہ گرانقدر رہے۔ (ایم ایچ ۱۴۹)CChU 93.4

    جو لوگ کلیسیا کے روحانی رہبر ہیں انہیں ایسے طریقے اور ذرائع ایجاد کرنے چاہئیں کہ جن سے کلیسیا کے ہر فرد کو خدا کے کام میں کوئی نہ کوئی حصّہ ادا کرنے کا موقع ملے۔ ایسا ماضی میں بسا اوقات نہیں کیا گیا ہے۔ تجاویز کو پوری طرح عملی جامہ نہیں پہنایا گیا جن سے سب توڑے عملی کام میں استعمال کیے جاتے بہت کم اس بات کا احساس کرتے ہیں کہ اس کے سبب سے کتنا نقصان ہوا ہے۔CChU 93.5

    ہر کلیسیا میں توڑے ہیں جنہیں صحیح طور پر محنت سے اس طرح بڑھایا جا سکتا ہے کہ اُن سے اس کام میں بڑی مدد ہو سکتی ہے۔ کارگزاروں کے استعمال کے لیے ایک اچھی طرح منظّم تجویز ہونی چاہیے کہ وہ چھوٹی اور بڑی کلیسیاؤں میں جا کر ممبران کی بلاہٹ دیں کہ وہ کلیسیا کی تعمیر و ساخت کے لیے اور غیر ایمان والوں کے لیے کس طرح محنت کریں۔ یہ تربیت اور تعلیم ہی ہے جس کی ضرورت ہے۔ سب کو اپنے دل و دماغ کو اِس بات پر مائل کرنا چاہیے کہ وہ موجودہ دُور کے کام کے لیے کِس طرح ہوشیار ہو کر خود کو اس قابل کر سکتے ہیں کہ وہ اس کام کو کریں جس کے وہ بہتر طور سے اہل ہیں۔CChU 94.1

    ہماری کلیسیا کی ترقی اور تعمیر کے لیے جس چیز کی اس وقت ضرورت ہے وہ عقلمند کارندوں کا اعلیٰ کام ہے۔ جس سے کلیسیا میں توڑے کی پہچان اور نشوونما ہے۔ یعنی ایسا توڑا جسے خداوند کی خدمت کے لیے تعلیم و تربیت دی جا سکتی ہے جو لوگ کلیسیاؤں میں ملاقات کے سلسلہ میں خدمت کریں گے۔ انہیں بھائیوں اور بہنوں کو مشنری کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملی طریقہ سے تعلیم دینا چاہیے۔ نوجوانوں کو کو تربیت دینے کے لیے بھی ایک کلاس ہونی چاہیے۔ نوجوان لڑکوں اور عورتوں کو گھر میں کام کرنے پڑوس میں کام کرنے اور کلیسیا میں کام کرنے کے لیے تعلیم و تربیت دینا چاہیے۔CChU 94.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents