Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    نواں باب

    کلیسیائی مطبوعات

    ہمارے چھاپہ خانہ کا کام خدا کی ہدایت اور اُس کی خاص نگہبانی کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ایک خاص منصوبہ کی تکمیل تھا۔ خدا نے سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ لوگوں کو ایک خاص امّت کے طور پر چُن کر دنیا سے علیحدہ کر دیا ہے ۔ خدا نے سچائی کے عظیم ہتھوڑے سے اُن کو دنیا کی کان سے کاٹ کر اپنے ساتھ رفاقت میں شامل کر لیا ہے۔ اس نے انہیں نمائندے بنا کر دنیا کی نجات کے لیے آخری پیغام سونپ کر اپنا سفیر بنا دیا ے۔ سچائی کی عظیم ترین روشنی اور نہایت سنجیدہ و خوفناک اگاہیاں خدا نے ان لوگوں کے سُپرد کی ہیں تاکہ دنیا کے سامنے پیش کی جائیں اور اس کام کی تکمیل میں ہمارے چھاپہ خانے نہایت ہی مؤثر وسائل ہیں۔CChU 97.1

    جو مطبوعات ہمارے چھاپہ خانوں سے بھیجی جاتی ہیں انہیں خدا کو ملنے کے لیے ایک امّت کو تیار کرنا ہے۔ (۷ ٹی ۱۳۸، ۱۳۹)CChU 97.2

    اگر دنیا میں کوئی زیادہ اہم کام ہے تو وہ یہ ہے کہ ہماری مطبوعات کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے اس طرح پاک نوشتوں میں تلاش کرنے کے لیے ان کی رہبری کی جائے۔ مشنری کام یعنی ہماری مطبوعات کو خاندانوں میں پیس کرنا ان کے ساتھ بات چیت کرنا ان کے لیے اور ان کے ساتھ دعا کرنا۔ یہ ایک اچھا کام ہے اور ایک ایسا کام ہے جو کہ آدمیوں اور عورتوں کو پاسٹر کے کام کے لیے تیار کرے گا۔ (۴ ٹی ۳۹۰)CChU 97.3

    ہماری مطبوعات کے لیے کالپورٹری کا کام کرنا اہم ہے اور نہایت فائدہ مند تبلیغی خدمت ہے۔ ہماری مطبوعات ایسی جگہ جا سکتی ہیں۔ جہاں جلسے نہیں سکتے۔ ایسے مقامات پر وفادار کالپورٹر ایک مناد کی جگہ کام کر رہا ہوتا ہے۔ کالپورٹری کے کام سے ہزاروں تک پیغام پہنچایا جاتا ہے ورنہ وہ کبھی اس پیغام کو نہ سن سکتے۔ کتب فروشوں کو ملک کے مختلف حصوں میں جانا چاہیے۔ اس کام کی اہمیت خادم الدین کے کام کے برابر ہے زندہ مناد اور خاموش قاصد دونوں کی اس بڑے کام کی تکمیل کے لیے جو ہمارے سامنے ہے ضرورت ہے۔ (سی ایم۸)CChU 97.4

    خدا نے کالپورٹری کے کام کو مقرر کیا ہے کہ اس کے ذریعہ سے لوگوں کے سامنے وہ روشنی پیش کی جائے جو ہماری کتب میں موجود ہے اور کالپورٹروں کو اس بات کی اہمیت دِلانا چاہیے کہ حتی الوسع وہ جتنی جلدی ہو سکے ان کتب کو جو روحانی تعلیم اور تنویر کے لیے ضروری ہیں۔ لوگوں کے سامنے لے جائیں یہی وہ کام جو خداوند چاہتا ہے کہ اس کے لوگ اسی وقت سر انجام دیں وہ سب جو اپنے کو کالپورٹری کے کام کے لیے خدا کے سامنے مخصوص کرتے ہیں۔ وہ دنیا کو آخری آگاہی کا پیغام دینے کے کام میں مدد کرتے ہیں۔ ہم اس کام کی اہمیت کی زیادہ تشریح نہیں کر سکتے کیونکہ اگر کالپورٹری کی کوشش نہ ہوتی تو کئی اس پیغام کو کبھی بھی نہ سن سکتے۔ (۶ ٹی ۳۱۳)CChU 98.1

    ہماری مطبوعات کی ہر کہیں تشہیر ہونا چاہیے ان کو کئی زبانوں میں چھاپنا چاہیے۔ تیسرے فرشتے کے پیغام کو اس وسیلہ اور زندہ معلم کے ذریعہ سے دیا جانا چاہیے۔ آپ جو موجودہ سچائی پر ایمان رکھتے ہیں جاگ اٹھیں اب یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ ہر ممکن طور سے تمام ذرائع استعمال کر کے ان لوگوں کو جو سچائی کو سمجھتے ہیں اس کی تشہیر میں ان کی معاونت کریں جو رقم ہماری مطبوعات کی فروخت سے حاصل ہوتی ہے۔ اُس کا ایک حصّہ مزید مطبوعات کے چھاپنے کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے خرچ کیا جانا چاہیے جس سے اندھوں کی آنکھیں وا ہوں گے اور دل کی سخت زمین نرم ہو گی۔CChU 98.2

    مجھے ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں لوگ زندہ مبشر سے کلام سنتے ہیں وہاں بھی کالپورٹر مبشر کے ساتھ مل کر اپنا کام جاری رکھے کیونکہ گو خام وفاداری سے پیغام کو پیش کرے تو بھی لوگ اُن باتوں کو دلوں میں رکھنے کے اہل نہیں۔ اِس لیے مطبوعات ان کو نہ صرف موجودہ سچائی کو سمجھنے کے لیے بیدار کرنے بلکہ اُن کو سچائی میں جڑ پکڑنے اور فریب کاری کے خلاف قائم رکھنے کے لیے بھی ضروری ہیں۔ پرچہ جات اور کتب موجودہ سچائی کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خدا کے مقرر کردہ وسائل ہیں ۔ روحوں کو سچائی میں زیادہ سمجھ بخشنے اور قائم رکھنے کے لیے مطبوعات صرف کلام کے پیش کرنے سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ خاموش قاصد جو کالپورٹر کی معرفت لوگوں کے گھروں میں پہنچائے جاتے ہیں۔ ہر طریقہ سے انجیل کی خدمت میں معاون ہو گا کیونکہ جب وہ کتابوں کو پڑھیں گے تو پاک رُوح ان کے دل و دماغ کو اِس طرح متاثر کرے گا۔ جیسے کہ وہ ان لوگوں کے ذہن و دماغ کو متاثر کرتا ہے جو خدا کے کلام کو سنتے ہیں۔ فرشتے اسی طرح کالپورٹر کی خدمت میں شریک ہوتے ہیں جیسے کہ وہ خادم الدین کی خدمات میں شامل ہوتے ہیں۔ (۶ ٹی ۳۱۵، ۳۱۶)CChU 98.3

    اچھے طلباء کی مدد کے لیے اچھی تجاویز تیار کرنا چاہیے کہ اگر وہ چاہئیں تو ان کتب کی فروخت سے وہ اپنے اسکول کے مصارف خود اٹھائیں۔ جو طلباء اس طریقہ سے ہمارے تربیتی اسکول میں اپنی تعلیم و تربیت کے اخراجات پورے کر سکیں۔ انہیں ایک اعلیٰ تجربہ حاصل ہو گا جو انہیں دوسرے علاقوں میں مشنری کام کے اہل بنائے گا۔ (۹ ٹی ۷۹)CChU 99.1

    جب ہماری کلیسیا کے ارکان ہماری مطبوعات کی تشہیر کی اہمیت کا احساس کرتے ہیں تو وہ اس کام کے لیے زیادہ وقت صرف کریں گے۔(سی ایم صفحہ ۷)CChU 99.2

    جب تک مہلت کا وقت باقی ہے کالپورٹر کے کام کے لیے موقع ہو گا۔ (۶ ٹی ۴۷۸)CChU 99.3

    بھائیو اور بہنو! اگر آپ ہمارے چھاپہ خانہ کی اپنی دعا اور روپیہ سے بخوشی مدد کریں گے تو خداوند خوش ہو گا ہر صبح و شام دعا کریں کہ اس پر خدا کی بڑی سے بڑی برکت نازل ہو نکتہ چینی اور شکایت کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔ آپ کی زبان سے کوئی بڑ بڑاہٹ یا شکایت نہ نکلے۔ یاد کریں کہ فرشتے ان الفاظ کو سنتے ہیں۔ سب کی رہنمائی کریں کہ وہ دیکھیں کہ خدا نے ان چھاپہ خانوں کو مقرر کیا ہے جو لوگ اپنی مطلب براری کے لیے اُن کی تحقیر کرتے ہیں۔ انہیں خدا کو حساب دینا پڑے گا ۔ خدا چاہتا ہے کہ ہر چیز جو اس کے کام سے متعلق ہے اُسے مقدّس سمجھیں۔ (۷ ٹی ۱۸۲، ۱۸۳)CChU 99.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents