Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    آج دلیرانہ زندگی بسر کریں

    سچائی کو دل سے قبول کرنے کے سبب سے آپ نجات کے لیے دانش مند بن جاتے ہیں اُسے ماننے اور اُس پر عمل کرنے سے آپ کو آج کے فرائض کی تکمیل اور آزمائشوں کے لیے خدا کا بے نہایت فضل ملتا ہے۔ فردا کے لیے آپ کو خدا کے فضل کی ضرورت نہیں۔ آج ہی غالب آئیں آج ہی کے لیے خود انکاری کریں۔ آج ہی کے لیے بیدار رہیں اور اور دعا مانگیں خدا میں ہو کر آج ہی فتح پائیں۔ ہمارے قرب و جوار کے حالات، ماحول ہمارے آس پاس روزانہ تبدیلیاں اور ساری باتوں کو جاننے اور جانچنے والا خدا کا کلام۔ یہی وہ سب چیزیں ہیں جو ہمیں سکھاتی ہیں کہ ہمارے روز مرّہ کے فرائض کیا ہیں اور ہمیں روزانہ کیا کرنا چاہیے۔ دماغی تصورات میں کھوئے رہنے کی بجائے جن سے شاید آپ کو کوئی فائدہ نہ پہنچے، روزانہ پاک کلام کا مطالعہ کریں۔ اس سے آپ کے روز مرّہ کے فرائض کی تکمیل ضرور احسن طریقہ سے ہو گی۔ شاید یہ امور اس وقت آپ کو ناگوار معلوم ہوں لیکن کسی نہ کسی شخص کو یہ کام کرنے ضرور ہیں (۳ ٹی ۳۳۳)CChU 106.5

    بیشتر اشخاص اپنے قرب و جوار میں بدی، بدعتوں اور خامیوں پر توجہ مبذول کر کے ان کی بابت اُس وقت تک بات چیت کرتے رہتے ہیں کہ ان کے دلوں میں رنج و غم ، افسوس اور شکوک بھر جاتے ہیں۔ اور اس طرح بڑا دھوکہ باز (شیطان) ان کے دماغ میں حیرت انگیز طریقہ سے کام کرتا ہے اور وہ اپنے تجربہ کے مایوس کن رخ پر نظر کر کے اپنے آسمانی باپ کی قدرت اور اس کی بے مثال محبت کو نظر انداز کرتے معلوم ہوتے ہیں اور شیطان یہی کچھ تو کرنا چاہتا ہے۔ خدا کی محبت اور قدرت پر کم توجہ دیتے ہوئے ہم ایک بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ راستبازی کے دشمن (شیطان کے متعلق یہ سوچتے ہیں کہ وہ بڑی زبردست قوّت کا مالک ہے۔ ہمیں یسوعؔ مسیح کی قدرت کا ذکر کرتے رہنا چاہیے۔ ہم بذاتِ خود شیطان کی طاقت سے نہیں بچ سکتے۔ لیکن خدا نے ایک راہ فرار مہیا کی ہے۔ ہمارے عوض جنگ کرنے کے لیے ابن خدا میں زبردست قدرت ہے اور جس نے ہم کو پیار کیا ہے اس کے وسیلہ سے ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔CChU 107.1

    اِس سے ہمیں کوئی روحانی قوّت حاصل نہیں ہوتی کہ ہم مسلسل اپنی کمزوریوں اور خامیوں پر اندیشہ کرتے اور شیطان کی طاقت پر ماتم کرتے رہیں بلکہ ضروری ہے کہ ایک بڑی عظیم سچائ ہمارے دل و دماغ میں ایک زندہ اصول کے طور پر قائم ہو یعنی ہمارے لیے جو قربانی دی گئی اس کی تاثیر قائم ہو اور کہ جو خدا کے پاس پاک کلام کی شرائط کو پورا کر کے آتے ہیں۔ ان سب کو وہ بچا سکتا اور بچاتا ہے ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اپنی مرضی کو خدا کے تابع کر دیں پھر ہم کفّارہ کے خون کے وسیلہ سے الٰہی خصلت میں شریک ہو جاتے ہیں۔ مسیح یسوعؔ کے وسیلہ سے ہم خد اکے فرزند ہیں اور ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ خدا نے جس طرح اپنے بیٹے کو پیار کیا، ہم کو بھی پیار کرتا ہے۔ ہم مسیح یسوعؔ کےسا تھ ایک بن جاتے ہیں ہم مسیح یسوعؔ کے مقلدین بن جاتے ہیں۔ اور خدا شیطان کے تاریک سایوں کو جو وہ ہماری راہ پر ڈالتا ہے۔ دُور کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور پھر تاریکی اور مایوسی کے عوض وہ اپنے جلال کی روشنی ہمارے دلوں میں چمکاتا ہے۔ CChU 107.2

    بھائیو اور بہنو! ہم خداوند پر بغور نظر کرنے سے بدل جاتے ہیں۔ خدا کی محبّت، اپنے نجات دہندہ اور خدائی سیرت کی کاملیت پر دھیان کرنے اور ایمان کے ذریعہ یسوعؔ مسیح کی راستبازی کو اپنانے سے ہمیں اس کی شبیہ پر ڈھل جانا ہے پس آئیے اپنی نا خوشگوار تصاویر یعنی بدیوں، آلودگیوں اور مایوسیوں کو جو شیطان کی طاقت کے ثبوت ہیں۔ اپنی یادداشت کی دیواروں پر اس وقت تک نہ لٹکائیں اور نہ ان پر روئیں اور ماتم کریں۔ حتیٰ کہ ہم پر بے دلی غالبؔ آ جائے۔ ایک مایوس انسان تاریکی کا مجسمہ ہے نہ صرف وہ خود روشنی سے روشنی حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے بلکہ دوسروں کی روشنی کی بھی روک دیتا ہے شیطان اپنی تصاویر کے اثرات کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ے اور آدمی کو بے ایمان اور بے دل بنا دیتا ہے۔ (۵ ٹی ۷۴۱، ۷۴۵)CChU 108.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents