Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    خُداوند مسیح کا اِقرار یا اِنکار

    کِسی معاشرہ کے خاندانوں یا زندگی کے کسی رشتہ میں خواہ وہ محدود ہو یا وسیع ہمارے میل جول میں کئی ایسے طور طریقے ہیں کہ جن میں ہم خداوند کا اقرار کر سکتے ہیں۔ اور اس کے انکار کرنے کے بھی کئی طریقے ہیں دوسروں کی بد گوئی ، حماقت اور ابلہی پن کی بات چیت ہنسی ٹھٹھا، یا وہ گوئی، ہرزہ گوئی، سخت کلامی، حیلہ سازی یا راستی کے برعکس قول و فعل سے خداوند کا انکار کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے قول سے ظاہر کر سکتے ہیں کہ یسوعؔ مسیح ہم میں ہے۔ تساہل پسندی، فرائض سے غفلت اور زندگی کے بوجھ سے جسے کسی نہ کسی کو اٹھانا ضرور ہے ۔ انحراف کر کے اور گناہ آلودہ خوشی کے پیار سے خداوند کا انکار کر سکتے ہیں۔ لباس کے غرور، زرق برق چمکیلے لباس، اور دنیا سے میل ملاپ کرنے یا بد اخلاق طورطریقہ سے بھی مسیح خداوند کا انکار کر سکتے ہیں۔ اپنے نظریہ کو پسند کرنے، خود کو راستباز ٹھہرانے اور اسی خیال پر ڈٹے رہنے سے بھی مسیح خداوند کا انکار کیا جا سکتا ہے۔ اپنے جذبات کو عشقیہ جذبات پر مرکوز کر کے اپنی مبیّنہ بدقسمتی اور آزمائشوں پر ماتم کرنے سے بھی خداوند مسیح کا انکار ہو سکتا ہے۔ کوئی شخص خداوند مسیح کے رُوح اور مزاج کے بغیر دنیا کے سامنے اس کی گواہی نہیں دے سکتا۔ جو کچھ پاس نہیں اُسے دوسرے تک پہنچانا ناممکن القیاس ہے۔ ہمارے اندر خداوند کے فضل کا مظاہرہ ہماری بات چیت اور کردار سے ہونا چاہیے۔ مقدس تابعدار اور فروتن دل کے پھل برملا نمودار ہوں گے اور یہی خداوند کا نہایت مؤثر اور کارگر اقرار ہو گا۔ (۳ ٹی ۳۳۱، ۳۳۲)CChU 110.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents