Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    مسیح دیانت داری

    ہر کاروبار میں بڑی سختی سے دیانت داری ہونی چاہیے خواہ کتنی بھی آزمائش آئے چھوٹے سے چھوٹے معاملہ میں بھی دھوکہ نہ دیں اور نہ ہیرا پھیری کریں۔ بعض اوقات طبعی میلان شاید دیانت داری کی سیدی راہ سے منحرف ہونے کی آزمائش میں ڈالے لیکن بال برابر بھی نہ بھٹکیں اگر کسی بات میں آپ وعدہ کریں کہ آپ کیا کریں گے اور بعد میں معلوم ہو کہ دوسروں کا کام کرنے میں آپ کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ تو بھی اصول سے بال بھر بھی انحراف نہ کریں بلکہ اپنے عہد پر عمل کریں۔ (سی جی ۱۵۴)CChU 112.3

    بائبل مقدس ہر طرح کے جھوٹ، دھوکہ و مکر اور بد دیانتی کی بڑی سختی سے ملامت کرتی ہے۔ اس میں درست اور غلط بڑی صفائی سے مذکور ہیں لیکن مجھے دکھایا گیا کہ خدا کی اُمت نے خود کو دشمن کی زمین پر لا کھڑا کیا ہے وہ اُس کی آزمائشوں سے مغلوب ہو گئے ہیں۔ اور اس کی تدبیروں کی یہاں تک پیروی کی ہے کہ اُن کے احساس افسوس ناک طور پر کند ہو گئے ہیں۔ سچائی سے معمولی سے انحراف اور خدا کے مطالبات سے ذرا سی برطرفی کو جب اس میں رتی بھر نفع یا نقصان کا شائبہ ہو تو کوئی بڑا گناہ نہیں سمجھا جاتا لیکن گناہ گناہ ہے خواہ وہ لکھ پتی کرے یا سڑک پر بیٹھا بھکاری کرے۔CChU 113.1

    جو اشخاص دھوکہ بازی سے جائیداد کھڑی کرتے ہیں اپنے اوپر لعنت کو دعوت دیتے ہیں۔ جو کچھ دھوکہ اور فریب سے حاصل کیا جاتا ہے پانے والے کے لیے صرف لعنت ہی و گا۔ (۴ ٹی ۳۱۱)CChU 113.2

    ہرشخص جھوٹ بولتا یا دھوکہ فریب دیتا ہے وہ اپنا وقار کھو دیتا ہے۔ شاید وہ اس بات سے بے خبر ہو کہ خدا اُسے دیکھتا ہے اور وہ ہر کاروباری عمل سے واقف ہے۔ اور کہ پاک فرشتے اس کے مقاصد کو تولتے اور اس کی باتوں کو سنتے ہیں۔ اور وہ اپنے کاموں کے موافق اجر پائے گا۔ اور اگر وہ اپنی بد اعمالی کو انسان اور خدا سے چھپا بھی سکتا تو بھی یہ حقیقت کہ وہ اپنے گناہ کو جانتا ہے، اس کے دماغ ار کردار کو ذلیل کرتی رہتی ہے۔ اگرچہ ایک ہی عمل سے چال چلن پختہ نہیں ہوتا۔ لیکن اگلی دفعہ بھی وہی عمل کرے گا اور تیزی سے اُسی عادت میں پھنستا چلا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ کاروبار میں دھوکہ بازی اور بددیانتی آ جاتی ہیں۔ اور پھر اس آدمی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ (۵ ٹی ۲۹۶)CChU 113.3

    خدا ایسے اشخاص کو اپنی خدمت میں اپنے جھنڈے تلے چاہتا ہے جو بڑے دیانت دار ہوں۔ چال چلن میں بالکل صاف ہوں اور ان کی زبان سے جھوٹ کا شائبہ تک نہ نکلے ان کی زبان سچی ہو آنکھیں سچی ہوں اور ان کے کام و عمل بالکل ایسے ہوں کہ خدا ان کی تعریف کر سکے۔ ہم ایک مقدّس خد اکے حضور میں رہتے ہیں۔ جو بڑی سنجیدگی سے بیان کرتا ہے۔ ”میں تیرے کاموں کو جانتا ہوں۔“ خدا ی آنکھ ہر وقت ہم پر لگی رہتی ہے۔ ہم خدا سے اپنے نا راست عمل کو بھی نہیں چُھپا سکتے۔ ہمارے ہر عمل سے خدا کی واقفیت ایک ایسا کام ہے جس کا صرف چند لوگ ہی احساس کرتے ہیں۔ (سی جی ۱۵۲)CChU 113.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents