Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ”شہادتوں“ سے عدم واقفیت عذر نہیں

    بہت اشخاص اس روشنی کے جو خدا نے اپنی امّت کو عطا کی ہے اُلٹ کام کر رہے ہیں۔ اس لیے کہ وہ ان کتاب کا جس میں آگاہیوں ، ملامتوں اور تنبیہات سے متعلق روشنی اور عرفان پایا جاتا ہے۔ مطالعہ نہیں کرتے۔ دنیا کی فکروں ، عیش پرستی اور دین سے انحراف کے سبب ان کی توجہ اس روشنی سے جو خدا نے بڑی کرم نوازی سے انہیں عطا کی ہے، ہٹ گئی ہے۔ غلط اور گندی کتابیں اور رسالے ملک میں بے تحاشا پھیل رہے ہیں۔ ہر کہیں کفر و الحاد کا دور دورہ ہے۔ انمول روشنی کو جس کا مصدر خدا کا تخت ہے پیمانہ کے نیچے چھپا دیا گیا ہے۔ خدا اپنی امّت کو اس غفلت کا ذمہ دار ٹھہرائے گا۔ روشنی کی ہر کرن جس کو اُس نے دوسروں کے راستہ پر چمکایا ہے اس کا اُسے حساب دینا پڑے گا کہ آیا اُسے اپنی روحانی تعمیر میں استعمال کیا گیا یا اپنی رغبت کے برعکس پا کر اُسے مسترد کر دیا گیا۔ ہر سبت ماننے والے خاندان میں ”شہادتوں“ کو متعارف کرانا چاہیے اور بھائیوں کو ان کی قدر ومنزلت کرنا چاہیے اور انہیں ان کو پڑھنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔CChU 130.3

    ان کتب کو کم تعداد میں چھاپنا کوئی اچھی تجویز نہیں اور نہ یہ تجویز کہ کلیسیا میں صرف ایک ایک جلد کافی ہے بلکہ ہر خاندان میں انکا موجود ہونا ضروری ہے ان کا بار بار مطالعہ کیا جائے ہر شخص کی ان تک دسترس ہونی چاہیے۔CChU 131.1

    مجھے دکھایا گیا ہے کہ آگاہی، حوصلہ افزائی اور تنبیہ کی” شہادتوں“ پر بے اعتقادی خدا کی امّت سے روشنی بند کر رہی ہے۔ بے اعتقادی نے ان کی آنکھوں کو چُندھیا دیا ہے اور وہ اپنی اصلی حالت سے ناواقف ہیں وہ سوچتے ہیں کہ تنبیہ کرنے میں خدا کے روح کی ”شہادت“ بے جا ہے یا یہ ہمارے لیے نہیں۔ ایسوں کو خد اکے فضل اور روحانی تنویر کی انتہائی ضرورت ہے تا کہ انہیں اپنی روحانی بے بضاعتی کا علم ہو۔CChU 131.2

    بہتیرے اشخاص جو سچائی سے منحرف ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ ان کی ”شہادتوں“ پر ایمان نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ اپنے بت جسے خدا نا پسند کرتا ہے چھوڑیں گے یا کیا وہ اپنی غلط روش میں جاری رہ کر خدا کی اس روشنی کو جو اس نے اس عمل کے خلاف دی ہے مسترد کر دیں گے؟ اُن کو اس سوال کا فیصلہ کرتا ہے کہ کیا میں اپنی خودی کا انکار کر کے خدا کی طرف سے ان ”شہادتوں“ کو جو میرے گناہ پر ملامت کرتی ہیں قبول کروں یا کیا میں ان ”شہادتوں“ کو اس لیے مسترد کر دوں کہ وہ میرے گناہ کو ملامت کرتی ہیں؟ (۵ ٹی ۶۷۴، ۶۷۵)CChU 131.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents