Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    “شہادتوں” کا غلط اِستعمال

    سب سے پہلے اُن ”شہادتوں“ کی اشاعت ہوئی۔ جن میں اس روشنی کے غلط استعمال کے متعلق جو خدا نے اپنی امّت کو دی تھی آگاہی پائی جاتی تھی۔ میں نے بیان کیا تھا کہ بعض نے غلط رویہ اختیار کیا ہے۔ جب انہوں نے غیر ایمان والوں سے اپنے ایمان کا ذکر کیا اور ان سے ثبوت مانگا گیا تو انہوں نے ثبوت کے لیے بائبل کو پڑھنے کی بجائے میری تحریرات میں سے پڑھا۔ مجھے یہ دکھایا گیا کہ یہ طریقہ متلون ہے اور اس سے غیر ایمان والوں کے دل میں سچائی کے خلاف تعصب کی لہر دور جائے گی جو لوگ ”شہادتوں“ کی روح کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے ان کے سامنے ان کی قدرو منزلت نہیں۔ ایسے حالات میں ان کو پیش نہیں کرنا چاہیے۔ ”شہادتوں“ کے استعمال سے متعلق جو اور آگاہیاں دی گئی ہیں مندرجہ ذیل ہیں،۔CChU 131.4

    ‘بعض مناد بہت پیچھے رہ گئے ہیں وہ ان شہادتوں پر یقین کرنے کا اقرار کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض ان لوگوں کے لیے جن کو ان کا کوئی تجربہ نہیں ان کو سخت قانون بنا کر نقصان کرتے ہیں جبکہ خود ان پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ا نہیں بار بار ”شہادتیں“ دی گئیں مگر انہوں نے ان کی بالکل پرواہ نہ کی ایسے لوگوں کا وطیرہ صحیح نہیں۔“CChU 132.1

    میں نے دیکھا کہ خدا نے دوسروں کے گناہوں اور قصوروں کی بابت جو کچھ دکھایا ہے۔ بعض نے اِس سے فائدہ اٹھایا ہے رویا میں جو کچھ دکھایا گیا ہے انہوں نے اس کی تعبیر میں بال کی کھال اتاری ہے اور پھر اس پر یہاں تک زور دیتے رہے کہ جو کچھ خدا نے دکھایا ہے اس میں بے یقینی اور اس سے کلیسیا میں بے دلی اور مایوسی کی حالت کا رجحان نظر آنے لگا۔ (۵ ٹی ۶۶۹، ۶۷۰)CChU 132.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents