Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    پندرہواں باب

    رُوح اُلقُدس

    ہرمسیحی شخص کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ نہ صرف خداوند مسیح کی آمدِ ثانی کا منتظر ہے۔ بلکہ اس کی آمد کے جلد واقع ہونے میں معاون بھی ہے۔ اگر ا س کے تمام نام لیوا اس کی آمد کو جلدی وقوع میں لانے کے لیے کام کرتے تو تمام دنیا میں انجیل کا بیج کب کا بویا جا چکا ہوتا۔ آخری فصل بہت جلد پک جاتی اور مسیح یسوعؔ قیمتی اناج کو جمع کرنے کے لیے آ چکے ہوتے۔CChU 136.1

    میرے بھائیو اور بہنو! پاک روح کے لیے التماس کریں۔ خدا اپنے وعدہ پر قائم ہے۔ بائبل مقدّس کو اپنے ہاتھ میں لے کر کہیں ”میں نے تیرے فرمان کے مطابق کیا ہے۔ مَیں تیرے وعدے کو پیش کر رہا ہوں۔”مانگو تو تم کو دیا جائے گا ڈھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تمہارے واسطے کھولا جائے گا۔“ جو کچھ تم دُعا میں مانگتے ہو یقین کرو کہ تم کو مل گیا اور وہ تم کو مل جائے گا۔“ ”جو کچھ تم میرے نام سے چاہو گے میں وہی کروں گا تا کہ باپ بیٹےمیں جلال پائے۔“ (مٹی ۷:۷، مرقس ۲۴:۱۱؛ یوحنا ۱۳:۱۴)CChU 136.2

    مسیح یسوعؔ اپنی ساری سلطنت میں اپنے لوگوں پر اپنی مرضی ظاہر کرنے کے لیے اپنے قاصدوں کو بھیجتا ہے۔ وہ اپنی کلیسیا کے درمیان چلتا پھرتا ہے۔ وہ اپنے ایمانداروں کو پاک بلند اور سرفراز کرنا چاہتا ہے۔ اس کے پیروکاروں کا اثر دنیا میں زندگی کے لیے نجات بخش ہو گا۔ یسوعؔ مسیح اپنے دہنے ہاتھ میں ستارے رکھتا ہے اور اس کا ارادہ یہ ہے کہ خداوند کی روشنی ان کے وسیلہ سے دنیا میں چمکے۔ اس طرح وہ اپنے لوگوں کو سماوی کلیسیا میں اعلیٰ خدمت کے لیے تیار کر رہا ہے۔ اُس نے ہمیں ایک بڑا کام کرنے کو دیا ہے ۔ آئیے اُسے وفاداری سے انجام دیں۔ آئیے اپنی زندگی سے ظاہر کریں کہ خدا کا فضل انسانیت کے لیے کیا کچھ کر سکتا ہے۔ (۸ ٹی ۲۲، ۲۳)CChU 136.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents