Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    انسان کی فائدہ مندی کا انحصار پاک روح کی سپردگی میں ہے

    خدا ہم سے نہیں کہتا کہ ہم اپنے پیش کام کو اپنی طاقت سے کریں۔ خدا نے تمام ہنگامی ضرورتوں کے لیے جو ہمارے جسمانی وسائل کی دسترس سے باہر ہیں الٰہی مدد مہیا کی ہے وہ ہر تنگی میں ہماری امید کی تقویت اور یقین دہانی کے لیے ہمارے دماغ کو منوّر کرنے اور ہمارے دلوں کو پاک کرنے کے لیے ہمیں پاک روح عطا کرتا ہے۔CChU 138.1

    پنتکوست کے دن پاک رُوح کے نزول کا نتیجہ کیا ہوا تھا؟ مُردوں میں سے زندہ ہونے والے نجات دہندہ کی خوشخبری دنیا کی انتہا تک پہنچائی گئی تھی۔ رسولوں کے دل ایسے فیاضی سے اتنے معمور، اتنے عمیق اور اتنے متاثر ہو گئے تھے کہ اُس نے انہیں مجبور کیا کہ وہ دنیا کی انتہا تک یہ گواہی دیتے پھرے۔ خدا نہ کرے کہ مَیں کِسی چیز پر فکر کروں سوا اپنے خداوند یسوعؔ مسیح کی سلیب کے .... گلیتوں ۱۴:۶) جبکہ وہ یسوعؔ مسیح کی سچائی کی جیسی کہ اُس میں ہے تشہیر کرتے تو دل پیغام کی قدرت کے اسیر ہو جاتے ۔ کلیسیا نے چارون اطراف سے لوگوں کو جوق در جوق اس سچائی میں شامل ہوتے دیکھا۔ برگشتہ از سر نو ایمان لے آئے۔ گناہ گار بیش قیمت موتی کی تلاش میں مسیحیوں کے ساتھ شامل ہو گئے۔ انجیل کے بد ترین دشمن اس کے مجاہد بن گئے۔ یہ پیش گوئی پوری ہوئی کمزور ”داؤد کی مانند “ اور داؤدؔ کا گھرانہ ”خداوند کے فرشتہ کی مانند ہو گا۔ ہر مسیحی نے اپنے بھائی میں محبّت اور فیاضی کی خدائی شبیہ دیکھی یکساں دلچسپی پھیل گئی۔ یکسوئی کے ایک ہی مضمون نے سب دوسرون کو نِگل لیا ایمانداروں میں صرف یہی تمنا پائی جاتی تھی کہ وہ یسوعؔ مسیح کی سیرت کو ظاہر کر کے اس کی بادشاہت کے پھیلاؤ کے لیے کوشش کریں۔ CChU 138.2

    جس طرح رسولوں کے لیے پاک رُوح کا وعدہ تھا۔ اسی طرح فی الحقیقت ہمارے لیے بھی ہے۔ جس طرح خدا نے پنتکوست کے دن ان کو جنہوں نے نجات کا پیغام سنا تھا۔ آسمانی قوّت سے ملبس کیا تھا اسی طرح وہ ہمیں بھی ملبس کرے گا اُس گھڑی گھی خداوند کا روح اور فضل ان سب کے لیے ہے جو ان کی ضرورت کو محسوس کرتے رہیں اور اس کے کلام پر عمل کرتے ہیں (۸ تی ۲۰:۱۹)CChU 138.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents