Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First

    پاک رُوح آخرتک ساتھ رہے گا

    مسیح خداوند نے فرمایا کہ پاک رُوح کا الٰہی اچر ابد تک اس کے شاگردوں کے ساتھ رہے گا۔ لیکن اس وعدہ کی واجب قدرو منزلت نہیں کیا جاتی۔ اس لیے اس کی تکمیل بھی جیسا کہ ہونی چاہیے۔ نظر نہیں آتی پاک روح کے نزول کے وعدہ کا بہت کم خیال کیا جاتا ہے اور نتیجہ حسبِ توقع ہوتا ہے یعنی روحانی قحط ، رُوحانی تاریکی ، روحانی زوال اور موت ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتیں جاذب توجہ ہیں اور بے شک کشادگی سے وہ پیش کی جاتی ہیں۔ لیکن خدا کی قدرت کی جو کلیسیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ کمی ہے اور اِسی کے ساتھ تمام دیگر برکات منسلک ہیں۔CChU 139.1

    رُوح کی عدم موجودگی ہی سے انجیل کی خدمت بے جان ہے۔ خواہ تعلیم و تربیت، قابلیت، علم و فضل، بلاغت اور ہر طبعی یا اکتسابی عطیہ ہو لیکن خدا کے رُوح کے بغیر نہ کِسی دل پر اثر ہوتا ہے اور نہ کوئی گناہ گار شخص یسوعؔ مسیح کے پاس لا یا جاتا ہے۔ اور اگرچہ وہ مسیح کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں۔ لیکن اگر پاک رُوح کا انعام انہیں ملا ہو تو خداوند کا غریب ترین اور جاہل ترین شاگرد بھی ایسی قوّت کا مالک ہو گا کہ جس سے دل پسیج جائیں گے اور خدا انہیں ایک نہر بنا دے گا تا کہ اس کے وسیلہ سے دنیا میں سب سے اعلیٰ اثر کی آبیاری ہو۔CChU 139.2

    خدا کے لیے سرگرمی نے شاگردوں کو اُبھارا کہ وہ بڑی زبردست قوّت سے سچائی کی گواہی دیں کیا یہی سرگرمی ہمارے دلوں کو متحرک نہ کرے گی کہ ہم مسیح یسوؔع کی بچانے والی قدرت اور یسوعؔ مسیح مصلوب کی کہانی کو مصمم ارادہ کے ساتھ پھیلائیں؟ کیا آج خدا کا روح ہماری سرگرم اور پُر استقلال دُعا کے جواب میں نہیں آتا کہ وہ آدمیوں کو خدمت کے لیے قوّت سے معمور کر دے تو پھر کلیسیا کیوں اتنی بے جان اور کمزور ہے؟ (۸ ٹی ۲۱، ۲۲)CChU 139.3

    جب پاک روح ہماری کلیسیا کے ارکان کے دل و دماغ پر غلبہ پاتا ہے تو ہماری کلیسیاؤں میں اس وقت کی بہ نسبت بول چال میں، خدمت میں اور روحانیت میں زیادہ اعلیٰ معیار نظر آئے گا۔ کلیسیا کے ارکان آبِ حیات سے تازگی حاصل کریں گے اور مزدور ایک ہی رہبر یعنی یسوعؔ مسیح کے ماتحت خدمت کر کے اپنے خداوند کو قول و فعل اور روح میں ظاہر کریں گے اور ایک دوسرے کی اس عالیشان کام میں جس میں ہم لگے ہوئے ہیں۔ آگے بڑھنے میں حوصلہ افزائی کریں گے محبت اور اتحاد کی صحت مند ترقی ہو گی۔ جس سے دنیا میں یہ گواہی ہو گی کہ خدا نے گناہ گارہوں کی مخلصی کے لیے اپنے بیٹے کو مرنے کے لیے بھیجا۔ خدا کی سچائی سر بلند ہو گی اور جیسے وہ جلتے ہوئے چراغ کی مانند درخشاں ہو گی۔ تو ہم اسے زیادہ اور زیادہ سمجھیں گے۔ (۸ٹی ۲۱۱)CChU 139.4

    مجھے دکھایا گیا کہ اگر خدا کی اُمت کوئی جدوجہد نہ کرے اور انتظار کرے کہ تازگی اُن پر آ کر ان کی غلطیوں اور قصوروں میں اصلاح کرے اور اگر اسی پر یہ انحصار رکھیں کہ وہ ان کو روحانی اور جسمانی ناپاکی سے پاک صاف کر کہ انہیں تیسرے فرشتہ کی بڑی للکار کے پیغام میں خدمت کے لیے تیار کرے تو وہ کم نکلیں گے۔ تازگی یا خد اکی قدرت صرف انہی پر نازل ہوتی ہے۔ جو اپنے آپ کو وہی کام کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں۔ جس کا حکم خدا نے انہیں دیا ہے یعنی جنہوں نے اپنے آپ کو تمام جسمانی اور روحانی آلودگی سے پاک کر کے خدا کے خوف میں تیار کیا ہے۔ (۱ ٹی ۶۱۹)CChU 140.1