Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    اٹھارواں باب

    خاوند یا بیوی کا انتخاب

    بیاہ شادی ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جس کا اثر آپ کی موجودہ زندگی پر اور آئندہ زندگی پر بھی پڑے گا۔ ایک مسیحی شخص اس تفہیم کے بغیر کہ خدا اس تجویز کو قبول فرمائے گا۔ اس جانب گامزن نہیں ہو گا۔ وہ اپنے لیے خود انتخاب نہیں کرے گا۔ بلکہ چاہے گا کہ خدا اس کے لیے انتخاب کرے۔ ہمیں اپنی مرضی نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ یسوعؔ مسیح نے بھی اپنی مرضی نہیں کی۔ میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری باتوں کو جو میں کہہ رہی ہوں غلط سمجھے۔ اگر کوئی شخص ایسے فرد سے بیاہ شادی کرے جس کو وہ پیار نہ کرتا ہو تو یہ گناہ ہو گا۔ لیکن من موجی اور جسمانی خواہش کو تباہی کی طرف لے جانے پر مائل نہ ہونے دیں۔ خدا ساراد ل اور مکمل محبّت چاہتا ہے۔CChU 158.1

    بیاہ شادی کرنے کے لیے غور کرنے والوں کو اس بات کا خیال کرنا چاہیے کہ اس خاندان کی جس کی وہ بنیاد ڈال رہے ہیں کیا اثر اور کیا کردار ہو گا۔ والدین بن جانے پر ایک مقدّس امانت ان کے سپرد کی جاتی ہے۔ ان پر بہت حد تک اس دنیا میں اپنے بچّوں کی بہتری و بہبودی اور آئندہ دنیا میں ان کی خوشنودی کا انحصار ہوتا ہے۔ بہت حد تک وہی اپنے بچّوں کی جسمانی اور اخلاقی نشوونما کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ان کی خوشحالی یا تنزلی میں ہر خاندان کا اثر نمایاں طور پر حصہ ادا کرتا ہے۔CChU 158.2

    مسیحی نوجوانوں کو دوستی پیدا کرنے اور ساتھیوں کے انتخاب میں بڑا محتاط ہونا چاہیے۔ خبردار رہیں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ جسے آپ اُس وقت خالص سونا سمجھ رہے ہیں وہی نکمی دھات نکل آئے۔CChU 158.3

    جس شخص کے ساتھ آپ اپنی عاقبت منسلک کرنا چاہتے ہیں اس کے ہر خیال کا وزن کریں اور اس کے چا ل چلن کی نشوونما پر غور کریں۔ جو قدم آپ اٹھانے کو ہیں وہ آپ کی زندگی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ قدم جلد بازی سے نہ اٹھانا چاہیے گو آپ محبّت کریں مگر اندھی محبّت نہ کریں۔CChU 159.1

    بڑی احتیاط سے جائزہ لیں کہ آیا آپ کی شادی کی زندگی خوشی و مسرّت کی ہو گی یا ناسازگار اور بد بختی کی ہو گی۔ یہ سوال کریں کیا اس اتحاد سے آسمان کی طرف میری رہبری ہو گی؟ کیا اس سے خدا کے لیے میری محبّت میں اضافہ ہو گا؟ کیا اس سے اس دنیا میں میرا وقار بڑھے گا؟ اگر یہ تاثرات کسی رکاوٹ کا سبب نہ ہوں تو پھر خدا کے خوف میں آگے بڑھیں۔CChU 159.2

    زندگی بھر کے ساتھی کے انتخاب کا انحصار والدین اور ان کے بچّوں کی جسمانی اور روحانی فلاح و بہبود میں ہونا چاہیے تا کہ اس سے والدین اور بچّے دونوں ہم جنس انسان کو برکت دے سکیں اور خدا کی تعظیم کر سکیں۔CChU 159.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents