Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First

    ہونے والے خاوند میں یہ اوصاف دیکھیں

    نکاح میں باندھے جانے سے پہلے ہر عورت کو یہ دریافت کرنا چاہیے کہ جس شخص کےساتھ میں قمست آزمائی میں شریک ہو رہی ہوں کیا وہ نیک اور موزوں آدمی ہے۔ ماضی میں اس کا کیا حال رہا ہے؟ کیا وہ پاکیزہ زندگی کا مالک ہے؟ کیا جس محبّت کا وہ اظہار کرتا ہے وہ پاک اور شریفانہ ہے یا محض عشقیہ اور جسمانی اضافہ ہے؟ کیا اس کے چال چلن سے اسے خوشی حاصل ہو گی؟ کیا اس کی محبّت سے اُسے اطمینان اور خوشی حاصل ہو سکتی ہے؟ کیا میں اپنی انفرادیت کو قائم رکھ سکوں گی؟ کیا مجھے اپنے فہم و ادراک اور ضمیر اپنے خاوند کے سپرد کرنے پڑیں گے؟ کیا میں نجات دہندہ کے مطالبات پورے کر سکوں گی؟ کیا بدن اور جان، خیالات اور مقاصد پاک صاف اور مقدس محفوظ رہ سکیں گے؟ یہ سوالات ہر خاتون کے لیے جو شادی کے رشتہ میں منسلک ہو رہی ہے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔CChU 160.2

    جو خاتون ایک پُرسکون، با اطمینان اتحاد کی متمنی ہے اور بد بختی، رنج و غم سے بچنا چاہتی ہے۔ اپنی محبّت و عشق کے جذبہ سے مغلوب ہونے سے پہلے یہ دریافت کرے کہ کیا میرے عاشق کی والدہ ہے؟ اس کا کردار کیسا ہے؟ کیا وہ اپنی بیوی کے فرائض کو پہچانتا ہے؟ کیا وہ اس کی خوشیوں اور خواہشات کا خیال رکھتا ہے؟ اگر وہ اپنی والدہ کی عزت نہیں کرتا تو کیا وہ اپنی بیوی کی عزت کرے گا ؟ اس سے محبّت اور مہربانی کر کے اس کی طرف توجہ دے گا؟ شادی کا عشق اور جوش ٹھنڈا ہونے کے بعد مجھے پیار کرتا رہے گا؟ کیا وہ میری غلطیوں سے درگزر کے گا یا کیا وہ نکتہ چینی کر کے ناقابلِ برداشت اور تحکمانہ لہجہ اختیار کرے گا؟ حقیقی محبت کئی غلطیوں کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ محبّت کئی غلطیوں کو پیش نظر نہیں رکھتی۔CChU 160.3

    عورت کو صرف پاکیزہ اور مردانہ سیرت کے مالک کو اپنا خاوند چُننا چاہیے۔ وہ ہوشیار ، بیدار، ایمان میں مضبوط اور خدا سے پیار کرتا اور اس سے ڈرتا ہو۔CChU 161.1

    بے ادب شخص سے کنارہ کریں، کاہل سے گریز کریں۔ مقدس اشیاء پر ٹھٹھے مارنے والے سے اجتناب کریں۔ بد زبان بلکہ تھوڑی سی شراب پینے والے سے بھی دور رہیں جو شخص خدا کی طرف اپنی ذمہ داری کے احساس سے محروم ہیں۔ اس پر توجہ نہ دیں۔ خالص سچائی جو روح کو پاکیزگی بخشتی ہے آپ کو ہمت دے گی کہ آپ ایک نہایت دلپسند دوست سے بھی علیحدگی اختیار کریں۔ جس کے متعلق آپ کو معلوم ہے کہ وہ نہ خدا کو پیار کرتا اور نہ اس سے ڈرتا ہے اور حقیقی راستبازی کے اصول سے بالکل نا واقف ہے۔ ہمیں ہمیشہ اپنے دوست کی کمزوریوں اور غلطیوں کو نظر کرنا چاہیے مگر اس کی بدیوں کو برداشت نہ کرنا چاہیے۔CChU 161.2