Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

شفا کے چشمے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First

    بے دین مصنفین

    بعض سوچتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے لازم ہے کہ ہم بے دین، منکر خُدا مصنفوں کی تحریروں سے استفادہ کریں کیونکہ اُن کے کام میں بہت سے تاجدار گوہر موجود ہیں۔ مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان اُچھوتے خیالات کا پیدا کرنے ولا کون ہے؟ یہ تو صرف اور صرف خُدا ہی ہے۔ وہ تمام سچائی اور نور کا منبع ہے۔ پھر ہم کیوں تھوڑی بہت سچائی پانے کے لئے بے دینوں کی تحریروں کا مطالعہ کریں جب کہ پوری کی پوری صداقت ہماری دسترس میں ہے۔ وہ لوگ جو خُدا کی حکومت کے خلاف جنگ آزما ہیں وہ کبھی کبھار حکمت کا مظاہرہ کر کے کیسے حکمت اور دانش کے مالک ہو سکتے ہیںْ ابلیس نے خود آسمانی بارگاہوں سے علم حاصل کیا تھا اور اُس کے پاس نیکی اور بدی دونوں کا علم ہے وہ نیکی اور بدی دونوں کی آمیزش کر دیتا ہے اور یہ چیز اُسے دھوکا دینے کی قدرت بخشتی ہے۔ اور چونکہ ابلیس نے خود کو آسمانی لباس کی تابانی سے محروم کر لیا ہے تو کیا ہم اُسے جلالی فرشتے کی مانند قبول کر لیں؟ آزمانے والے کے اپنے نمائندے ہیں جن کو اُس نے اپنے طریقہ کار کے مطابق تعلیم دے رکھی ہے۔ وہ اُس سے متاثر ہیں اسی لئے اُنہوں نے اُس کے کاموں کو اپنا لیا ہے۔SKC 318.1

    کیا ہم اُن کے ساتھ تعاون کریں؟ کیا ہم اُس کے نمائندگان کے کاموں کو تعلیم اور اہم ضروری حصہ سمجھ کر قبول کر لیں؟SKC 318.2

    وقت اور محنت جو بے دینوں کی تحریروں اور روشن خیال ڈھونڈنے میں ضائع کیا جاتا ہے، اگر خُدا کے کلام کے مطالعہ میں صرف کیا جائے جو صداقت سے معمور ہے تو آپ دیکھیں گے کہ وہ جو اندھیرے اور موت کے سایہ کی وادی میں بیٹھے ہیں ابدی زندگی پا کر خُدا وند میں بے حد مسرور ہوں گے۔SKC 318.3