Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

شفا کے چشمے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    وقت کی قدر

    ہمارے پاس ضائع کرنے کا کوئی وقت نہیں۔ کیونکہ ہمیں معلوم نہیں کہ ہمارا آزمائشی زمانہ کتنی جلدی ختم ہوجائے۔ اس دُنیا میں ہمارا بہت کم وقت ہے ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ موت کا تیر کب ہمارے دل سے پار ہوجائے۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ ہمیں اس دُنیا اور دلچسپیوں کو چھوڑنے کا کب بلاواہ آجائے۔ ابدیت ہمارے سامنے ہے۔ پردہ اُٹھنے ہی والا ہے۔ تھوڑے عرصے کے بعد جو زندہ ہے اُس کے دن گنے جائیں گے اور یہ فرمان جاری ہوگا۔SKC 332.1

    “جو بُرائی کرتا ہے وہ بُرائی ہی کرتا جائے اور جو نجس ہے وہ نجس ہی ہوتا جائے۔ اور جو راستباز ہے وہ راستباز ہی کرتا جائے اور جو پاک ہے وہ پاک ہی ہوتا جائے”مکاشفہ11:22۔SKC 332.2

    کیا ہم تیار ہیں؟ کیا ہم اُس خُد اکے محرم بن گئے ہیں جو آسمان کا خالق و مالک ہے۔ جوشریعت دینے والا ہے کیا ہم مسیح یسوع کے ساتھ شناسا ہو گئے ہیں جس کو خُداوند نے اس دُنیا میں اپنا جان نشین بنا کر بھیجا؟ جب ہمارا سفر اس دُنیا ؤسے ختم ہو گا تو کیا ہم مسیح یسوع کی طرح یہ کہہ سکیں گے۔۔۔۔SKC 332.3

    “جو کام تُونے مجھے کرنے کا دیا تھا اُس کو تمام کر کے میں نے زمین پر تیرا جلال ظاہر کیا۔ اور اب اے باپ!توُ اُس جلال سے جو میں دُنیا کی پیدائش سے پیشتر تیرے ساتھ رکھتا تھا مجھے اپنے ساتھ جلالی بنا دے۔ میں نے تیرے نام کو اُن آدمیوں پر ظاہر کیا جنہیں تُو نے دُنیا میں سے مجھے دیا۔ وہ تیرے تھے اور تُو نے اُنہیں مجھے دیا۔ اور اُنہوں نے تیرے کلام پر عمل کیا ہے” یوحنا6-4:17۔SKC 332.4

    خُدا کے فرشتے دُنیاوی چیزوں سے ہماری توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اُن کی محنت رائیگاں نہ جانے دیں۔SKC 332.5

    وہ ذہن و دماغ جن کو بے لگام چھوڑا ہوا تھا اُنہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔SKC 332.6

    “اس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامل اُمید رکھو جو یسوع مسیح کے ظہور کے وقت تم پر ہونے والا ہے”13:1۔SKC 332.7

    “کیونکہ لکھا ہے کہ پاک ہو اس لئے کہ میں پاک ہوں” 1 پطرس -16:3SKC 332.8

    خداوند تعالیٰ ہمارے خیالات کا مرکز ہونا چاہیے- ہمیں پوری پوری کوشش کرنی چاہیے تاکہ جسمانی دل رغبتوں کو مغلوب کر سکیں۔ ہماری کوشش، خود انکاری، ثابت قدمی اُس مقصد حیات کی نسبت سے ہوں جسے ہم نے پانا ہے۔ یسوع مسیح کی طرح فتح پانے سے ہی ہم زندگی کا تاج پا سکتے ہیں۔SKC 332.9

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents