Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

شفا کے چشمے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    خدا کی تجاویز بہترین ہوتی ہیں

    ہمارے منصوبے تجاویزہمیشہ خدا کی تجاویز ہوتیں۔ حتیٰ کہ بعض اوقات وہ ہماری مخلص نیت سے بنائی ہوئی تجاویز کو اپنے کام کی خطر پورا کرنے سے انکار کر دیتا ہے جیسے کہ اس نے داؤد کے معامہ میں کیا تھا۔ مگر ایک بات کی ہمیں یقین دہانی کروائی جا سکت ہے وہ ان سب کو برکت دے کر اپنے کام کی ترقی کے لئے استعمال کر سکتا ہے جو ایمانداری سے اپنے آپ کو اور اپنی تمام صلاحیتوں کو اس کے جلال کے لئے وقر کردیتے ہیں. اگر وہ یہی بہتر سمجھتا ہے کہ انکی خواہشات کی تکمیل نہ ہو تو وہ اپنے انکار کے عوض انہیں بڑی محبت سے کوئی اور خدمت سپرد کر دے گا-SKC 347.2

    اپنی شفیق محافظت اور اس چاہت کے باعث جو اسے ہم سے ہے، اور وہ جو ہمیں ہم سے بھی بہتر جانتا اور سمجھتا ہے- ہماری خود غرضی کی خواہشات کی تکمیل کرنے سے انکار کر دیتا ہے کیونکہ وہ خدا کے کام کے لئے نہیں بلکہ صرف ہماری ہی تسکین کے لئے ہوتی ہیں- وہ ہمیں اجازت ہی نہیں دیتا کہ ہم ان معمولی اور سادہ مگر مقدس فرائض سے پہلوتہی کریں جو ہمارے آس پاس ہیں- اکثر یہ فرائض ہمیں وہ ضروری تربیت بہم پہنچاتے ہیں جو ہمیں اس سے بڑی خدمت کے لئے تیار کرے ہیں۔SKC 347.3

    اکثر ہماری تجاویز اس لئے فیل ہوجاتی ہیں تا کہ جو تجاویز خدا نے ہمارے لئے بنائی ہیں وہ کامیاب ہوں۔SKC 348.1

    ہمیں کبھی بھی اس لئے نہیں بلایا جاتا کہ ہم ہر چیز کو قربان کر دیں۔ بہت سی چیزیں وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کے حوالہ کریں مگر صرف وہ ان چیزوں کی قربانی مانگتا ہے جو خدا کی بادشاہی کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہوتی ہیں۔ اور جب کھبی ہمیں وہ ایسی چیزوں کی قربانی کے لئے کہتا ہے جو بذابِ خود بہت اچھی اور بھلی ہیں، تو ہمیں یقین ہونا چاہیے کہ اس سے خدا کوئی بڑی بھلائی کا خواہاں ہے جو یقینا ہمارے حق میں ہو گی۔SKC 348.2

    آنے والی زندگی میں وہ بھید جن سے ہم مایوس اور دکھی ہوئے ہم پر واضح ہو جائیں گی۔ اس وقت ہم جانیں گے کہ ہماری وہ دعائیں جن کا جواب نہ ملا۔ اور وہ امیدیں جو خاک میں مل گئیں یہ سب کچھ ہمارے لئے برکت کا باعث ہوئیں۔ (اگر پوری ہو جاتیں تو ہم برباد ہو جاتے)۔SKC 348.3

    ہمیں ہر خدمت کو مقدس جان کر کرنا ہے خواہ وہ کتنی ہی حقیرکیوں نہ ہو کیونکہ یہ بھی خدا کی خدمت کا ایک حصہ ہے۔ ہر روز ہماری دُعا ہونی چاہیے“خداوند میری مدد کرنا کہ میں مقدور بھر خدمت کروں۔ مجھے سکھا کہ میں کس طرح بہتر کام کام کروں۔ مجھے قوت اور خوشی اور مسرت عطا فرما۔ میری مدد فرما تاکہ میں اپنی خدمت میں خداوند یسوع مسیح کی محبت بھری خدمت کو جگہ دوں”۔SKC 348.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents