Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

شفا کے چشمے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    میں سدا تیری ستائش کرتا رہوں گا

    کفر نحوم کی عورت کے شفا یابی کے بعد (جو اس کے ایمان کے ساتھ خُداوند یسوع مسیح کو چھونے سے حاصل ہوئی) خُداوند مسیح چاہتا تھا کہ وہ برکات جو اسے مل چکی ہیں ان کو تسلیم کرے۔ انجیل کی خوشخبری جو ہمیں نعمت بخشتی ہے وہ چھپا کر رکھنے کےلیے نہیں نہ اس لیے ہے کہ فرد واحد اس سے فیضیاب ہو “سو تم میر گواہ ہو فرماتا ہے کہ میں ہی خُدا ہوں” یسعیاہ 12:43۔SKC 58.2

    جب ہم خُداوند یسوع مسیح کا اقرار کرتے ہیں تو یہ ایک آسمان کا چنا ہوا ذریعہ ہے جس سے ہم یسوع کو دُنیا پر آشکارہ کرتے ہیں۔ مگر سب سے موثر گواہی وہ ہو گی جو ہمارے اپنے ذاتی تجربہ سے برآمد ہوگی۔ جب ہم خُدا الہٰی قدرت کو اپنے کاموں کے ذریعے سے عیاں کریں گے تو پھر ہم خُدا کے گواہ ہوں گے۔ ہرفرد کی زندگی دوسرے افراد سے مختلف ہے۔ اس لیے ہر ایک کا تجربہ بھی دوسرے سے مختلف ہو گا۔ خُداوند کی دلی تمنا ہے کہ ہماری حمد و ستائش اس کے حضور پہنچے۔ اور یہ اس وقت ممکن ہو گا جب خداوند کے فضل سے ہماری سیرت مسیح کی سیرت کی مانند ہوگی۔SKC 58.3

    خُداوند کی ہر نعمت کو ہر وقت تازہ بہ تازہ اور یاد رکھنے میں ہماری بھلائی ہے۔ اس طرح ہمارے ایمان کو تقویت ملتی ہے اور ہم خُداوند سے مزید مانگ سکتے ہیں۔ دوسروں کا حاصل شدہ تجربہ ہمیں بہت ہی کم حوصلہ بخشتا ہے۔ وہ روح جو خُدا کے فضل کو جواب دیتی ہے وہ اس باغ کی مانند ہے جسے سیراب کیا گیا ہو۔ وہ بڑی تیزی سے روبصحت ہوگا اس کی روشنی پوشیدگی میں بھی چمکے گی اور اس پر خُداوند کا جلال دیکھا جا سکے گا۔SKC 58.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents