جب بدن سے غفلت کر کے یا اُسے غلط استعمال کر کے خدا کی خدمت کے ناقابل بنا دیا جاتا ہے تو اِس سے خدا کی تعظیم نہیں ہوتی۔ خاندان کی ذمہ داریوں میں سے یہ ایک ذمہ داری ے کہ بدن کے لیے لذیذ اور صحت بخش خوراک مہیا کی جائے۔ خوراک میں کمی کرنے کی بجائے لباس اور گھریلو ساز و سامان میں کمی کرنا زیادہ بہتر ہو گا۔ CChU 221.4
بعض خاندان اپنے مہمانوں کی خاطر داری کرنے کے سبب سے اپنے روز مرہ کے کھانے میں کمی کر دیتے ہیں تا کہ مہمانوں کی خاطر داری کرنے میں کمی پوری کر دی جائے۔ یہ نادانی اور کم عقلی ہے۔ خاندانی اخراجا ت مقدم ہیں اور مہمان نوازی مؤخر اور سادگی میں بہتر ہے۔ CChU 221.5
مہمان نوازی میں جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے اور برکت کا سبب ہوتی ہے کم عقلی سے کفایت شعاری اور مصنوعی دستور اکثر رکاوٹ کا سبب ہوتی ہیں۔ ہمارے دستر خوان پر حسبِ معمول ایسی خوراک مہیا ہونی چاہیے کہ غیر متوقع مہمان کو بھی کسی مزید تیاری کے بعد جہاں بیوی کو زیادہ کام نہ کرنا پڑے خوش آمدید کیا جا سکے۔ کفایت شعاری کا مطلب کنجوسی یا بخل نہیں بلکہ دُور اندیشی سے اپنے روپیہ کا استعمال ہے کیونکہ ابھی مزید کام کرنے ہیں۔ CChU 222.1
خدا کی یہ مرضی نہیں کہ اس کی اُمت کے لوگ اس چیز سے جو ان کی صحت و تندرستی اور سہولت کے لیے ضروری ہے محروم رہیں لیکن وہ شوخی، اسراف اور ظاہرداری اور نمائش کو پسند نہیں کرتا۔ (اے ایچ ۳۷۸، ۳۷۹) CChU 222.2