Go to full page →

تیسواں باب - نشاط انگیز اور منشی اشیا SKC 227

نشاط انگیز (محرک) منشی اشیا کے زیر عنوان مختلف اقسام کی چیزیں آتی ہیں جو کھانے پینے میں استعمال ہو تی ہیں۔ لیکن وہ معدے میں شورش پیدا کرتی اور خون کو زہریلا کرتی ہیں نیز نسوں میں ہیجان پیدا کرتی ہیں۔ ان کا استعمال سراسر گناہ ہے۔ انسان وقتی طور کے لئے خوشی و نشاط کا متلاشی ہوتا ہے جو اسے مل جاتی ہے۔ مگر ہمیشہ اس کا رد عمل بھی ہوتا ہے جب غیر فطری محرک کا استعمال کرتا ہے تو پھر وہ مزید پہلے سے زیادہ مقدار کی طلب کرتا ہے۔ اور جسمانی گراوٹ اور صحت کی تباہ وبربادی کا بہت بڑا سرگرم نمائندہ ہے۔ (ہر طرح کا غیر فطری محرک) SKC 227.1