Go to full page →

خدا کے کام کو مقدم رکھنا CChU 226

کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ ہم تعطیل کو خداوند کے لیے منائیں ۔ اس دن اپنے اوپر خداوند کے احسان اور کرم نوازی کی نظر ثانی کر سکتے ہیں یہ بہتر ہو گا کہ ماضی میں خدا کی طرف سے جو برکات ملی ہیں اور جو آگاہیاں دی گئی ہیں انہیں ہم بھول نہ جائیں۔ ہم ان سب پر غور کریں۔ CChU 226.1

دنیا میں تعطیلات کے دن بہت آتے ہیں اور آدمی کھیل کود ، گھوڑ دوڑ، جوئے لاٹری، تمباکو نوشی اور شراب خوری میں مگن ہوتے ہیں۔ CChU 226.2

کیا خد اکے لوگوں کو یہ مناسب نہیں کہ وہ ان دِنوں میں مقدس محفلیں زیادہ کریں جن میں وہ مل کر خد ا کی انمول برکات کا شکریہ ادا کریں؟ کلیسیا میں ہمیں ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو نوجوان مردوں اور عورتوں کو عملی تعلیم و تربیت دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں تا کہ یہ نوجوان نسل انسان کی ضرورت میں مدد کر کے آدمیوں، عورتوں اور بچّوں کی نجات کے لیے کام کریں۔ ممکن ہے کہ وہ نان شبینہ کے لیے محنت کرتے ہوں اور سارا وقت اس کام میں صرف نہ کر سکیں تو بھی وہ تعطیلات میں اور دیگر فرصت کے لمحات میں مسیحی خدمت کر کے نیک کام سر انجام دے سکتے ہیں کیونکہ ممکن ہے کہ وہ اس خدمت میں مالی مدد نہ دے سکتے ہوں۔ CChU 226.3

آپ اپنی تعطیل ، تہوار یا چھٹی کے دن کو اپنے بچّوں کے لیے خوشگوار اور مُسرت کا دن بنائیں اور اس دن کو غربا اور مصیبت زدہ کے لیے بھی مسرت کا دن بنائیں۔ یسو ح مسیح کی شکر گزاری کریں اور اس دن کو شکر گزاری کے ہدیہ کے بغیر نہ گزرنے دیں۔ CChU 226.4