جسمانی دماغی اور روحانی طور پر زندگی میں بہترین خدمات کے لیے تعلیم و تدریس، ایک تیاری ہے۔ جس طرح ہم اس کو استعمال کرتے ہیں اس سے قوتِ برداشت اور دماغی قوت میں کمی ہوتی ہے یا اضافہ ہوتا ہے۔ دماغ کو اس طرح تربیت دی جائے کہ اس کے تمام قوأ اچھی طرح نشوونما پائیں۔ CChU 239.1
بیشتر نوجوان کتابوں کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ وہ ہر چیز کو جو اُن کو ملے پڑھنا چاہتے ہیں اِس لیے احتیاط کریں کہ وہ کیا پڑھتے اور کیا سنتے ہیں۔ مجھے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غلط قسم کی کتابوں کا انتخاب کر کے بڑے خطرے میں ہیں کہ وہ بگڑ جائیں گے۔ شیطان ہزاروں طریقے استعمال کر کے نوجوانوں کے دل و دماغ کو بگاڑتا ہے۔ نوجوانوں کو ایک لمحہ کے لیے بھی غافل نہ ہونا چاہیے۔ شیطان کی آزمائشوں کی فریفتگی کے لیے انہیں اپنے دل و دماغ کی خوب خبرداری کرنا چاہیے۔ (ایم۔ وائی۔ پی ۲۷۱) CChU 239.2