نواں باب - خُدااور انسان کا مُشترکہ کام
شفا بخشنے کی خدمت میں طبیب یسوع مسیح کیساتھ ملکر کام کرنا ہوتا ہے۔ نجات دہندہ روح اور بدن دونوں کے لیے کام کرتا ہے۔ نجات دہندہ روح اور بدن دونوں کے لیے کام کرتا ہے۔ جو خوشبری کی تعلیم میں نے دی وہ روح کے لیے پیغام اور جسم کے لیے بحالی پر مبنی تھی۔ گناہ اور بیماری سے چھٹکارا آپس میں یک جان دو قالب تھے۔ ویسی ہی خدمت مسیحی طبیب کو سوپنی گئی ہے۔ اُسے مسیح کے ساتھ ملکر اپنے بھائی بندوں کو روحانی اور جسمانی دونوں طرح سکھ دینا ہے۔ اسے بیمار کے لیے رحمت کا پیامبر بننا ہے۔ اُسے اُن کے بدن اور گناہ کی وجہ سے بیمار روح کے لیےعلاج مہیا کرنا ہے۔SKC 64.1
حقیقت میں طبی پیشے کا خُداوند یسوع مسیح سر ہے۔ یسوع مسیح (عظظیم طبیب) ہر اس خُدا ترس طبیب کے ساتھ ہوتا ہے جو بھی دکھی انسانوں کی خلاصی دلانے کی خدمت انجام دیتا ہے۔ اس لیے جب ایک طبیب بیمار کو فطرتی علاج دیتا ہے تو چاہیے کہ وہ بیمار کی توجہ اس کی طرف لگائے جو بدن اور روح دونوں کو سُکھ چین دے سکتا ہے۔ طبیب تو محض ایک حیلہ ہیں مگر یسوع کامیابی بخشتا ہے۔ طبیب تو فطرت کی شفا بخشنے والے کام میں اپنی تھوڑی سی کوشش ہی کر سکتے ہیں جب کہ خُداوند یسوع مسیح خود شفا بخشنے والا طبیب تو زندگی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے جبکہ خُداوند یسوع مسیح سے زندگی صادر ہوتی ہے۔SKC 64.2