Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

زمانوں کی اُمنگ

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ديباچہ

    تمام بنی نوع انسان خواہ وہ کسی بھی نسل اور قوم سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں اُن کے دل میں کسی ایسی چیز کو حاصل کرنے کی خواہش پائی جاتی ہے جسکا نہ تو وہ بیان کر سکتے ہیں کہ وہ چیز کیا ہے اور نہ ہی وہ چیز ابھی ان کی دسترس میں ہے۔ اور یہ خواہش خُداوند نے خود اُن کے دل میں رکھی ہے۔ انسان اُس کے بغیر خوش نہیں رہ سکتا خواہ اُس کی حالت بد ترین یا بہترین ہی کیوں نہ ہو جائے۔ اور خداوند نے انسان کے دل کی اس تمنا کو اسطرح بنایا ہے کہ یہ انسان کی اُس واحد ہستی تک رسائی کرائے جو اسے تسلی پذیر کر سکتی ہے۔ یہ خواہش خداوند کو پانے کی ہے جو خود بخود اُس تک پہنچاتی ہے۔ اور انسان کے دل کی خواہش کی یہی تکمیل ہے۔ سادہ الفاظ میں اس کی ابدی اُمید خدا کے بیٹے مسیح یسوع میں پائی جاتی ہے۔ ZU 7.1

    حجی نبی اُسے “تمام قوموں کی مرغوب چیز“ کہتا ہے جو اُن کی دلپسند تمنا ہے۔ اور جب ہم اُسے “زمانوں کی اُمنگ“ کہتے ہیں تو بالکل دُرست کہتے ہیں۔ کیونکہ وہ ازلی شہنشاہ ہے۔ اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ مسیح یسوع کو پیش کرے جس میں ہماری تمام تمنائیں پایہ تکمیل کو پہنچتی ہیں۔ اس کتاب کا مقصد یہ ہے کہ خدا کی محبت کو جو اُس کے بیٹے میں ظاہر ہوئی دُنیا کے سامنے پیش کرے۔ یعنی وہ الہی حُسن جو مسیح یسوع کی زندگی میں پایا جاتا تھا۔ نیز جس میں سب حصہ دار ہو سکتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اپنی نیک سیرت، نیکی اور بھلائی کی بدولت مسیح یسوع نےاپنے شاگردوں کو پیروکار بنا لیا۔ اور پھر اپنی ہمدردی کے سبب اُن کی کمزوریوں اور حاجتوں کو سمجھتے ہوئے مسلسل اُن کے ساتھ رفاقت رکھی، جس سے اُن کی جسمانی سیرت، روحانی سیرت میں بدل گئی۔ یہی اس کتاب کا مقصد ہے کہ قارئین نجات دہندہ کی مدد سے اُسے رو برو دیکھیں۔ اپنے دل میں اُتاریں۔ اور شاگردوں کی طرح اُس قادر مطلق کو پائیں جو اُن سب کو بچاتا اور اپنی شبیہ میں ڈھال لیتا ہے جو مسیح کے ذریعہ اُس کے پاس آتے ہیں۔ ZU 7.2

    مصنف نے مسیح یسوع کی زندگی سے نئے جواہر پارے پیش کئے ہیں ۔ یعنی سچائی کی کان سے نئے ہیروں کی نمائش کی ہے۔ قارئین کے سامنے دولت کی ایسی تجوریاں کھولی ہیں جن کا اُنہیں وہم و گمان بھی نہ تھا۔ کلام مقدس کے ایسے حصے جنہیں عام خیال کیا جاتا تھا اُن میں سے بڑی ضیا پاشی ہوتی ہے۔ مسیح یسوع کو ہر گنہگار کا شفیق اور ہمدرد دوست کے طور پیش کیا گیا ہے۔ ہماری مخلص دُعا ہے کہ اس کتاب کے ذریعے آپ ابدی زندگی پائیں۔ ZU 8.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents