Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بہترین کتاب

    کسی شخص کے دینی تجربہ کی نوعیت اُن کتابوں کی فطرت سے ظاہر ہوتی ہے جن کو وہ فرصت کے لمحات کے دوران پڑھتا ہے۔ دماغی صحت و تندرستی اور ٹھوس دینی اصول کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان خدا تعالیٰ کے کلام کے وسیلہ سے خد اکی رفاقت میں رہیں۔ بائبل مقدس مسیح خداوند کی معرفت نجات کے راستہ کی نشاندہی کرتی ہے۔ وہ ہمارے لیے بلند تر اور بہتر زندگی کی رہبر ہے۔ اُس میں نہایت دلچسپ اور اعلیٰ ہدایت دینے والی تواریخ اور سوانح عمری پائی جاتی ہے۔ جن کی سوچ جھوٹے ناول پڑھنے سے خراب نہیں ہوئی۔ وہ کتاب مقدس کو تمام کتابوں سے دلچسپ کتاب پائیں گے۔ بائبل مقدس بہترین کتاب ہے۔ اگر آپ بائبل مقدس کو پیار کرتے ہیں۔ اور حسبِ موقع اُسے پڑھیں تو آپ کو اُس کے قیمتی خزانے ملیں گے اور آپ نیک کام کے لیے تیار ہو جائیں گے۔ یقین کریں گے کہ خداوند مسیح آپ کو اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ لیکن پاک نوشتوں کو سرسری نظر سے پڑھنے اور خداوند کے اسباق کو سمجھے بغیر اگر آپ اس کے مطالبات کو پورا کرنا چاہیں تو یہ کافی نہیں۔ خداوند کے کلام میں پوشیدہ خزانے صرف اُسی وقت معلوم ہو سکتے ہیں جب سچائی کی کان میں گہرائی تک کھودا جائے۔CChU 243.1

    جسمانی نیت سچائی کو مسترد کرتی ہے۔ لیکن ایک تبدیل شدہ روح میں حیرت انگیز تبدیلی ہوتی ہے۔ جو کتاب پہلے سچائی کے اظہار کے سبب سے دلچسپ نہ تھی اور جو گنہگار کے خلاف گواہی دیتی تھی۔ اب وہ روح کی خوراک اور زندگی کی راحت اور تسلی بن جاتی ہے۔ آفتاب صداقت مقدس صفحات کو درخشاں کرتا ہے اور پاک روح ان کے ذریعے سے انسانی روح سے متکلم ہوتی ہے۔CChU 243.2

    پس جنہوں نے معمولی نوعیت کے پڑھنے کے لیے شوق پیدا کیا ہے۔ اب وہ اپنی توجہ کو نبوّت کے معتبر کلام کی طرف مبذول کریں۔ اپنی بائبل کو لے کر نئی دلچسپی کے ساتھ پرانے اور نئے عہد نامہ کے بیانات کو پڑھیں۔ آپ بائبل مقدس کا جتنا زیادہ اور جتنی زیادہ گہرائی کے ساتھ مطالعہ کریں گے۔ یہ اتنی ہی حسین اور جمیل نظر آئے گی اور اُسی نسبت سے آپ میں معمولی کتب بینی کا مطالعہ کم ہو گا۔ اس انمول کتاب کو اپنے دل میں جگہ دیں۔ یہ آپ کے لیے ایک دوست اور ایک رہبر ہو گی۔ (ایم۔ وائی۔ پی ۲۷۳، ۲۷۴)CChU 244.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents