Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    لباس کی وضع قطع کا اثر

    لباس کی محبّت اخلاقیات کو خطرہ میں ڈال دیتی ہے اور خاتون کو مسیحی خاتون سے بدل کر کچھ اور ہی بنا دیتی ہے جس کی صفات شرم اور حیا ہیں۔ اکثر اوقات دکھاوے اور چمکدار لباس پہننے والے کے دل میں شہوت ابھرتی ہے اور دیکھنے والے کے دل میں جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ خدا جانتا ہے کہ روحانیت کے دیوالیہ پن سے پہلے لباس کا جھگڑا شوقیت کا دور دورہ ہوتا ہے اور قیمتی لباس نیکی کی خواہش کا گلا گھونٹ دیتا ہے۔ (۴ ٹی ۶۴۵)CChU 260.2

    میری بہنوں کی عزّت سادہ ، صاف اور فروتن لباس ہی سے ہو گی۔ آپ اپنے لباس اور چلن میں سادگی ہی سے بہتر روشنی چمکا سکتے ہیں۔ شاید آپ یہ ظاہر کریں کہ آپ ابدی باتوں کی بہ نسبت اس دنیا کی چیزوں کا مناسب اندازہ لگاتے ہیں۔ (۳ ٹی ۳۷۶)CChU 260.3

    بہتیرے لوگ دنیا کے لوگوں کی مانند لباس پہنتے ہیں تا کہ بے دین ان سے تاثر لیں مگر یہ ان کی سخت غلطی ہے۔ اگر ان میں مخلص اور بچانے والا اثر ہو تو اُن کو اپنے ایمان کے مطابق رہنا اور اپنے نیک کاموں سے ایمان کو ظاہر کرنا ہے۔ اور مسیحی اور غیر مسیحی میں امتیاز کرنا ہے۔ ہمارے قول و فعل اور لباس سے خد اکی حمد و تعریف ہونی چاہیے۔ اس سے قرب و جوار میں نیک اثر پڑے گا۔ اور غیر ایمان والے بھی جانیں گے کہ ہم یسوعؔ مسیح خداوند کےسا تھ رہے ہیں۔ سچائی کے حق میں اثر اسی وقت پڑ سکتا ہے جب ایمان کے مطابق زندگی بسر ہو اور خداوند مسیح کے فروتن نمونہ پر چلا جائے۔ (۴ ٹی ۶۳۳، ۶۳۴)CChU 261.1

    میری بہنو! بدی کی شکل سے بھی گریز کریں۔ اس تیزی سے گذرنے والے زما نہ میں جو بدی سے متحرک ہے آپ محتاط ہوئے بغیر محتاط نہیں رہ سکتے۔ وصف اور حیا کا فقدان ہے۔ آپ خداوند مسیح کے پیروکار ہیں۔ میں متلمس ہوں آپ بڑے بڑے اقرار کرتے ہیں۔ آپ حیا کے بیش قیمت جوہر کی قدر کریں اور اس سے نیکی ہی نیکی ہو گی۔CChU 261.2

    لباس میں پاکیزہ سادگی کے ساتھ حیاداری کی وضع قطع ایک نوجوان عورت کو ایسے پاک محتاط ماحول میں بہت دُور تک لے جائے گی اور یہ ہزاروں خطرات میں اس کے لیے ایک محفوظ پناہ اور سپر ہو گی۔ (سی ۔ جی ۴۱۷)CChU 261.3

    لباس میں سادگی سے ایک عقلمند خاتون کو بہت فائدے حاصل ہوں گے۔ مسیحیوں کو شایان شان لباس زیب تن کرنا چاہیے یعنی سادگی اور درستی سے اپنے آپ کو آراستہ کریں۔ جیسا کہ دیندار عورتوں کو نیک کاموں کے ساتھ مناسب ہے۔ CChU 261.4

    بیشتر لوگ بیہودہ فیشن کے ساتھ ساتھ چل کر فطری سادگی کا ذائقہ کھو دیتے ہیں اور مصنوعی چیز سے مسرور و مسحور ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ روپیہ دائمی قوت اور روحانیت کی حقیقی سرفرازی کا ضیاع کر کے اپنی ساری ہستی کو فیشن پرستی کے بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔CChU 261.5

    عزیز نوجوانو! آپ کے فیشن کے مطابق دکھاوے کے لیے لباس اور جالی دار کپڑے پہننے اور سونا اور مصنوعات زیب تین کرنے سے آپ کے دین کی دوسروں کے سامنے قدر نہیں ہو گی۔ عقلمند لوگ دیکھیں گے کہ آپ کا بیرونی سنگار اور فیشن پرستی آپ کے کمزور دماغ اور متکبر دل کا ظاہری ثبوت ہیں۔ (سی۔ جی ۴۲۱)CChU 261.6

    ایک ایسا لباس ہے کہ جس کے لیے ہر بچّے اور نوجوان کو کوشش کرنا چاہیے۔ وہ مقدسوں کی راستبای ہے۔ اگر وہ اس میں دنیاوی معاشرہ کی نقل کر کے رضا مند اور مطمئن ہونے کی کوشش کریں گے تو وہ بہت جلد خداوند مسیح کی راستبازی سے ملبس ہو جائیں گے اور ان کے نام کتابِ حیات میں سے نہ کاتے جائیں گے۔ ماؤں ، نوجوانوں اور بچّوں سب کو دعا کرنے کی ضرورت ہے ”اے خدا! میرے اندر پاک دل پیدا کر اور میرے باطن میں از سرِ نو مستقیم رُوح ڈال۔“ (زبور ۱۰:۵۱)CChU 261.7

    دل کی یہ پاکیزگی اور خوبصورتی سونے سے بھی گرانقدر ہیں۔ اس دنیا اور ابدیت میں بھی صرف پاک دل ہی خدا کو دیکھیں گے۔ (سی جی۔ ۴۱۷، ۴۱۸)CChU 262.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents