Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First

    خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک مقام

    سچائی کے کلام کو پوشیدہ رکھنے میں عورتیں بھی اسی طرح شامل ہیں جیسے کہ مرد جبکہ وہ اس کا پرچار کر کے لوگوں پر ظاہر کر سکتی تھیں۔ اُن کو دورِ حاضرہ کے کام میں اپنے اس فرض کی جگہ کو ضرور سنبھالنا چاہیے اور خداوند اِن کی معرفت کام کرے گا اگر انہیں اپنے فرائض کا احساس ہے اور رُوح پاک کے زیر اثر محنت کرتی ہیں تو انہیں اس وقت کے لیے محض مطلوبہ خود ایثاری کی ضرورت ہو گی۔ نجات دہندہ اپنے چہرہ کی روشنی ان خود ایثار خواتین پر چمکائے گا۔ اِس سے انکو مردوں کی بہ نسبت زیادہ قوّت حاصل ہو گی۔ وہ خاندانوں میں ایک ایسا کام جو دِل کی گہرائیوں تک پہنچ جاتا ہے کر سکتی ہیں جسے مرد نہیں کر سکتے وہ ایسے دلوں تک پہنچ سکتی ہیں جن تک آدمیوں کی رسائی نہیں ہو سکتی۔ ان کے کام کی ضرورت ہے ہوشیار اور فروتن خواتین لوگوں کے گھروں میں جا کر اُن کے سامنے سچائی کی تشریح کے کام کو کر سکتی ہیں۔ خدا کے کلام کی ایسی تشریح اپنا ضمیری کام کرے گی اور اس کے توسط سے سارا خاندان ایمان لے آئے گا۔ (۹ ٹی ۱۲۸، ۱۲۹)CChU 81.1

    سب کچھ نہ کچھ ضرور کر سکتے ہیں۔ خود کو معذور ٹھہرانے کے لیے بعض کہتے ہیں ”میرے گھریلو فرائض اور میرے بچّے وقت اور روپیہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔“ والدین! آپ کے بچّے آپ کے معاون ہونے چاہئیں۔ خداوند کے لیے کام کرنے میں وہ آپ کی قوّت اور قابلیت میں افزونیت کا باعث ہونے چاہئیں۔ بچّے خداوند کے خاندان کے چھوٹے رکن ہیں۔ ان کی رہبری کریں کہ وہ اپنے آپ کو اس خداوند کے لیے مخصوص کریں جس نے انہیں خلق کیا اور نجات دی۔ انہیں بتایا جائے کہ ان کے بدن، دماغ اور روح کی طاقتیں خداوند کی ہیں۔ انہیں مختلف ذرائع سے بے لوث خدمت کرنا سِکھائیں۔ اپنے بچوں کو رکاوٹ کا سبب نہ بننے دیں۔ بچّے آپ کے ساتھ مل کر روحانی بلکہ جسمانی بوجھ بھی بانٹیں۔ دوسروں کی مدد کرنے سے وہ خود اپنی خوشنودی اور کارآمدگی میں اضافہ کرتے ہیں۔“ (۷ ٹی ۶۳)CChU 81.2

    خداوند کے لیے ہمارے کام کا آغاز گھر کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے جو تعلیم و تربیت ماضی میں بچّوں کو دی گئی اب اس سے مختلف ان کو دی جانی چاہیے۔ ان کی فلاح و بہبود پہلے سے کہیں زیادہ محنت طلب ہے۔ اس سے بڑھ کر کوئی مشنری کام کے لیے اہم علاقہ نہیں۔ والدین اپنے قول و فعل سے اپنے بچّوں کو غیر ایمان والوں کے کام کرنے کی تربیت دیں۔ بچّوں کو ایسی تعلیم دی جائے کہ وہ بوڑھوں اور مصیبت زدہ کے ساتھ ہمدردی کریں اور غربا اور پریشان حال کی مصیبتوں کو دُور کرنے کی کوشش کریں۔ انہیں مشنری خدمات میں سرگرم ہونے کی تربیت دینا چاہیے اور کہ بچپن ہی سے وہ دوسروں کی بہتری کے لیے خود انگار اور خود ایثار ہوں اور کہ خداوند مسیح کے کام کی توسیع کے لیے ان میں جذبہ پیدا کیا جائے تاکہ وہ خدا کے ہم خدمت ہوں۔ (۶ ٹی ۴۲۶)CChU 81.3