Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents

چرچ کے لئے مشورے

 - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    پاک کلام کی ہدایت

    مسیح خداوند نے لباس کی محبّت پر نظر ڈال کر آگاہ بلکہ حکم فرمایا کہ اُس کے پیروکار لباس کے لیے زیادہ فکر مند نہ ہوں فرمایا۔ ”پوشاک کے لیے کیوں فکر کرتے ہو؟ جنگلی سوسن کے درختوں کو غور سے دیکھو کہ وہ کس طرح بڑھتے ہیں۔ وہ نہ محنت کرتے نہ کاتتے ہیں تو بھی مَیں تم سے کہتا ہوں کہ سلیمان بھی باوجود اپنی ساری شان و شوکت کے ان میں سے کسی کی مانند ملبس نہ تھا۔“ لباس میں تکبر اور شان و شوکت ایسے گناہ ہیں کہ جن میں خصوصاً عورت خاص طور سے ملوث ہے۔ اس لیے یہ ہدایت خصوصاً اِس سے متعلق ہیں۔ خداوند مسیح کی حلیمی اور حُسن و جمال کے مقابلہ میں سونا یا موتی یا قیمتی لباس کی کیا قدر ہے؟CChU 258.4

    میری توجہ مندرجہ نوشتوں کی جانب مبذول کر کے فرشتہ نے فرمایا کہ خُدا کے لوگوں کو ہدایت فرما دیں۔ (تمیتھیس ۹:۲) ”اور اِسی طرح عورتیں حیا دار لباس سے شرم اور پرہیز گاری کے ساتھ اپنے آپ کو سنواریں نہ کہ بال گوندھنے اور سونے اور موتیوں اور قیمتی پوشاک سے بلکہ نیک کاموں سے جیسا خدا پرستی کا اقرار کرنے والی عورتوں کو مناسب ہے۔“ (۱۔پطرس ۳:۳۔۵) ”اور تمہارا سنگار ظاہری نہ ہو یعنی سر گوندھنا اور سونے کے زیور اور طرح طرح کے کپڑے پہننا بلکہ تمہاری باطنی اور پوشیدہ انسانیت حِلم اور مزاج کی غربت کی غیر فانی آرائش سے آراستہ رہے۔ کیونکہ خدا کے نزدیک اس کی بڑی قدر ہے اور اگلے زمانہ میں خدا پر اُمید رکھنے والی مقدس عورتیں اپنے آپ کو اسی طرح سنوارتی تھیں CChU 259.1

    بہتیرے سمجھتے ہیں کہ یہ ہدایت قدیم زمانہ کی فرسودہ اور ناقابلِ عمل ہیں مگر خداوند نے اپنے شاگردوں کو یہ ہدایات دی ہیں۔ وہ ہمارے زمانہ میں بھی لباس کی محبّت کے خطرہ سے واقف ہے اِس لیے ہمیں آگاہی دی ہے کیا ہم اس آگاہی پر غور کریں گے اور دانشمندی کریں گے؟CChU 259.2

    خداوند مسیح کی پیروی کی فی الحقیقت جستجو کرنے والے لوگ اپنے لباس سے متعلق حق شناسی کر کے محتاط رہیں گے۔ وہ ان واضح ہدایات پر عمل کرنے کی مساعی جمیلہ کریں گے۔ (۱۔پطرس ۳:۳۔۵؛ سی۔ جی ۴۱۵، ۴۱۶)CChU 259.3

    یہ ہمارا مسیحی فرض ہے کہ ہم لباس میں خود انکاری کریں۔ سادہ لباس اور ہر قسم کے زیورات اور زینت و زیبائش سے اجتناب کرنا ہمارے ایمان کے مطابق ہے۔ (۳ٹی ۳۶۶)CChU 259.4

    بہتروں کو سبقت کے دن عبادت خانہ میں آنے کے لیے لباس سے متعلق ہدایت کی ضرورت ہے۔ ان کو ان کپڑوں میں جو وہ ہفتہ کے دوران پہنتے ہیں۔ خدا کے حضور میں نہیں آنا چاہیے۔ ہر ایک کے پاس خدا کے گھر میں عبادت کے لیے ایک خاص جوڑا ہونا چاہیے۔ گو ہمیں دنیا کے فیشن کی نقل نہیں کرنا ہے لیکن ہمیں اپنی وضع قطع سے متعلق غافل بھی نہیں ہونا چاہیے ہم کو سجاوٹ اور تزئین کے بغیر صاف اور آراستہ و پیراستہ ہونا چاہیے۔ خدا کے فرزندوں کو اندرون اور بیرون دونوں طرف سے پاک ہونا ضرور ہے۔ (۶ ٹی ۳۵۵)CChU 259.5

    ہمارے خدام الدین کی بیویوں کو بائبل مقدس میں لباس سے متعلق ہدایات پر غور کرنا چاہیے۔ بیشتر ان ہدایت کو پرانے زمانہ کی فرسودہ باتیں سمجھتے ہیں۔ گویا کہ یہ قابلِ عمل نہیں لیکن جس خداوند نے یہ ہدایات اپنے شاگردوں کو دیں وہ ہمارے دور میں لباس سے متعلق محبّت سے واقف تھا۔ اُس نے آگاہی دی کیا ہم اس آگاہی کو مان کر عقلمندی کریں گے؟ لباس میں فضول خرچی برابر بڑھ رہی ہے۔ ابھی خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ فیشن برابر تبدیل ہو رہا ہے اور ہماری بہنیں وقت اور خرچ کی پرواہ کیے بغیر اس کی تقلید کر رہی ہیں۔ لباس پر رقم کثیر صرف کی جا رہی ہے۔ چاہیے تھا کہ یہ رقم اس کے دینے والے یعنی خدا کو لوٹائی جاتی (۴ ٹی ۶۳۰، ۶۳۱)CChU 260.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents